ETV Bharat / state

بڑی برکتوں کا حامل ہے عظیم ماہ رمضاں: مفتی حسین احمد

رمضان المبارک کے مہینے میں جہاں رحمتوں کی بارش ہو رہی ہے، اہل قلم رمضان کے فضائل، مسائلِ و خصوصیات قلم بند کر روزہ داروں تک پہنچا رہے ہیں تو وہیں رمضان کے تعلق سے شعراء حضرات بھی پیش پیش نظر آ رہے ہیں اور اپنے اشعار کے ذریعہ رمضان کی خصوصیات بیان کر رہے ہیں۔

mufti hussain ahmad hamdam
مفتی حسین احمد ہمدم
author img

By

Published : May 6, 2021, 2:01 PM IST

ارریہ کے مشہور و معروف نوجوان شاعر مفتی حسین احمد ہمدم نے ای ٹی وی بھارت سے رمضان کے تعلق سے بہترین نذرانہ پیش کیا۔

دیکھیں ویڈیو

اشعار پیش خدمت ہے۔

بڑی برکتوں کا حامل ہے عظیم ماہ رمضاں
کہ اسی کی ایک شب میں ہوا ہے نزولِ قرآں

کبھی رحمتوں کی بارش، کبھی مغفرت کا فیضاں
یہ ہے عشرہ اخیرہ میں نجات کا بھی اعلاں

یہ تصور و گماں سے ہے پرے، مگر حقیقت
کہ جزائے صوم ہے خود وہ خدائے جن و انساں

یہ ہے ماہ صبر و تقویٰ، یہ عبادتوں کا سیزن
ملا جس کو یہ مہینہ ہوا اس پہ رب کا احساں

جو گزر رہا ہے ہمدم تری اس پہ ہیں نگاہیں
جو گزر کے آئے گا، اب کرو اس بھی تو ساماں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.