ETV Bharat / state

شاعر و ادیب اشرف مولانگری نم آنکھوں سے سپردخاک - news sitamadhi

سیتامڑھی ضلع کے ادیب، بزرگ شاعر اشرف مولانگری کو نم آنکھوں کے ساتھ آبائی گاؤں کے قبرستان میں اتوار کے روز سپردخاک کردیا گیا۔ ان کی موت مظفرپور میں علاج کے دوران ہفتہ کو ہوگئی تھی۔

Poet and writer Ashraf Molangri buried with wet eyes
شاعر و ادیب اشرف مولانگری نم آنکھوں کے ساتھ سپردخاک
author img

By

Published : May 3, 2021, 8:38 AM IST

ریاست بہار کے ضلع سیتامڑھی کے ادیب و کہنہ مشق شاعر اشرف مولانگری کو نم آنکھوں کے ساتھ اتوار کے روز ان کے آبائی گاؤں کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ ان کی موت مظفرپور میں علاج کے دوران ہفتے کے روز ہوئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق اشرف مولانگری چند روز سے بیمار چل رہے تھے۔ جمعہ کو آچانک طبیعت بگڑ گئی۔ جس کے بعد انہیں مظفرپور کے پارس ہستپال میں بھرتی کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران انہوں نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ وہ پوپری بلاک سے متصل رامپور میں واقع مدرسہ بورڈ کے ایک ادارہ میں صدرس مدرس کےعہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔ ان کی عمر تقریباً 62 سال تھی۔

ان کے انتقال سے سیتامڑھی اور اس سے متصل اضلاع کے ادبی اور سماجی حلقوں میں رنج وغم ہے۔

دو مئی بروز اتوار کو دس بجے پوپری بلاک حلقہ کے آواپور اور مولانگر کے مشترکہ قبرستان میں نم آنکھوں کے ساتھ انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ انہوں نے اپنے پیچھے تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.