ETV Bharat / state

بہار: وزیراعظم نریندر مودی کا عوام کے نام کھلا خط - وزیراعظم نریندر مودی کا بہاری عوام کے نام کھلا خط

بہار اسمبلی کی 78 نشستوں پر تیسرے اور آخری مرحلے میں 7 نومبر کو ہونے والی ووٹنگ کےلیے آج شام 6 بجے تشہیری مہم ختم ہوگئی جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے بہار کے عوام کےلیے ایک کھلا خط جاری کیا ہے۔

PM Modi Pens Letter To People of Bihar
وزیراعظم نریندر مودی کا بہاری عوام کے نام کھلا خط
author img

By

Published : Nov 5, 2020, 9:14 PM IST

بہار انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے تحت 7 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹنگ کے ایک روز قبل وزیراعظم نریندر مودی نے بہار کے عوام کے نام ایک کھلا خط تحریر کیا ہے۔

PM Modi Pens Letter To People of Bihar
وزیراعظم نریندر مودی کا بہاری عوام کے نام کھلا خط

اپنے خط میں مودی نے بہار میں این ڈی اے حکومت بننے کا یقین ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ این ڈی اے حکومت میں ہی بہار ترقی کرسکتا ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر فخر کا اظہار کہ بہار انتخابات میں ترقی کے موضوع پر توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ این ڈی اے نے بہار کے عوام کے سامنے اپنا رپورٹ کارڈ پیش کیا اور مستقبل کےلیے اپنا وژن بھی بتایا ہے۔ انہوں نے بہار کے تمام شعبوں میں کام کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔

4 صفحات پر مشتمل عوام کےلیے کھلے خط میں مودی نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے میں بہتری اور قانون کی حکمرانی سے ہی ریاست میں معاشرتی اور معاشی ترقی کی جاسکتی ہے جبکہ یہ صرف این ڈی اے حکومت میں ہی ممکن ہے۔

مودی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ’مجھے پورا یقین ہے کہ ’ڈبل انجن‘ کی طاقت اس بار بہار کو ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچائے گی‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’بہار میں ہمیں نتیش کمار حکومت کی ضرورت ہے تاکہ مرکزی کی اسکیمات کو بلاتعلطل یہاں جاری رکھا جائے۔

بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کے تحت 78 سیٹوں پر 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ نتائج کا اعلان 10 نومبر کو کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.