ETV Bharat / state

بہارمیں انتخابی سرگرمیاں شباب پر، مودی اور راہل کی ریلیاں

بہار میں انتخابات کی تاریخ جیسے جیسے قریب آ رہی ہے ویسے ویسےانتخابی سرگرمیاں بھی تیز ہوتی جا رہی ہیں۔

pm-modi-and-rahul-gandhi-first-rallies-in-bihar-today
بہارمیں انتخابی سرگرمیاں شباب پر، مودی اور راہل کی ریلیاں
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 3:43 AM IST

بہار اسمبلی انتخابات کے لئے سیاسی جماعتیں پوری طاقت جھونک رہی ہیں۔آج وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

راہل گاندھی عظیم اتحاد کے امیدواروں کے لئے ووٹ مانگیں گے جبکہ وزیراعظم نریندر مودی این ڈی اے کے امیدواروں کے حق میں ریلی کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی اپنے انتخابی تشہیر کا آغاز روہتاس ضلع سے کریں گے۔اس کے بعد وہ گیا کے گاندھی میدان میں ریلی سے خطاب کریں گے۔مودی آج تین ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

دوسری جانب کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج دو ریلیوں سے خطاب کریں۔راہل گاندھی کی پہلی ریلی نوادا میں ہے جبکہ دوسری ریلی بھاگلپور میں ہوگی۔ بھاگلپور میں راہل گاندھی کے ساتھ تیجسوی یادو بھی موجود رہیں گے۔

بہار کی 243 سیٹوں کے لئے تین مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ریاست میں 28 اکٹوبر،3 نومبر اور 7 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.