ETV Bharat / state

PM Care Fund For Children Scheme : گیا کے سات یتیم بچوں کی پی ایم کیئر فنڈ سے مدد - بودھ گیا

بہار کے ضلع گیا میں کورونا کی وجہ سے یتیم ہونے والے سات بچوں کو پی ایم کیئر فنڈ فار چلڈرن اسکیم کے تحت 23 سال کی عمر میں 10 لاکھ روپے ملیں گے۔ PM Care For Children Orphaned In Corona to Get rs 1000000 at the Age Of 23

PM Care Fund For Children Scheme
گیا کے سات یتیم بچوں کی پی ایم کیئر فنڈ سے مدد
author img

By

Published : May 30, 2022, 8:36 PM IST

گیا: آج گیا کلکٹریٹ میں بچوں نے وزیر اعظم نریندر مودی PM Modi کا خطاب سنا۔ ملک بھر کے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گیا کلکٹریٹ میں یتیم بچے ان کے رشتہ دار، ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن، چائلڈ پروٹیکشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر دیویش کمار کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔گیا میں جن سات بچوں کو پی ایم کیئر فنڈ سے تعاؤن ملے گا ان میں تین لڑکے اور چار لڑکیاں شامل ہیں۔ تمام بچوں کا تعلق چندوتی، بودھ گیا اور پریا بلاکس سے ہیں۔ ان تمام بچوں کو اسکیم سے متعلق کٹس آج فراہم کی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی پی ایم ایڈریس لیٹر، اسکیم سیونگ اکاؤنٹ اور آیوشمان کارڈ فراہم کیا گیا۔ PM Care Fund For Children Scheme

بتادیں کہ جن بچوں کی عمر 18 سال سے کم ہیں اور جن کے والدین کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی تھی ۔ اس میں وہ بچے بھی شامل ہیں جن کے والدین میں سے کسی ایک کی کورونا Corona کی وجہ سے موت ہوئی ہے اور دوسرے کی کسی اور وجہ سے موت ہوئی ہے۔ انہیں بھی اس اسکیم کا فائدہ دیا گیا ہے۔ اسکیم کے مطابق یہ رقم پوسٹ آفس اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی جو کہ ان کے 18 سال کے ہونے تک 10 لاکھ ہو جائے گی۔ 18 سے 23 سال تک انہیں دس لاکھ جمع رقم میں سے ہر ماہ 5500 روپے فراہم کیے جائیں گے۔ 23 سال کے بعد بچے اکاؤنٹ سے پوری رقم نکال سکتے ہیں۔ آیوشمان کارڈ سے 5 لاکھ تک کا علاج بھی ہو سکتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت بچے کیندریہ ودیالیہ یا کسی دوسرے اسکول میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ پرائیویٹ اسکول میں پڑھنے کی صورت میں ان کی فیس آر ٹی ای کے دفعات کے مطابق ہوگی۔

واضح رہے کہ گیا میں کورونا کی وجہ سے 360 لوگوں کی موت ہوئی تھی ، جن سات بچوں کو پی ایم کیئرز فنڈ کا فائدہ ملے گا اس میں اقلیتی طبقے کے بچے بھی شامل ہے جو کورونا کی وجہ سے یتیم ہوگئے تھے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.