ریاست بہار کے ضلع گیا ہوائی اڈے پر 'وندے بھارت مشن' کے تحت کناڈا سے آج شام بہار کے باشندے واپس آئیں گے۔ اطلاع کے مطابق کناڈا سے آنے والے لوگوں کا طیارہ دہلی، ورانسی سے ہوتے ہوئے گیا پہنچے گا۔ اس سے تقریبا پچاس افراد گیا ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔
ان کی آمد سے قبل تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، میڈیکل ٹیم کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ خاص طور سے بودھ گیا پی ایچ سی میں چوبیس گھنٹے ڈاکٹروں کی ٹیم تعینات رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ گیا ہوائی اڈے پر بھی سبھی طرح کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق شام چار بجے کے قریب طیارہ کے پہنچنے کی خبر ہے، طیارہ کے پہنچنے کے بعد اس پرسوار لوگوں کو آگے کے دروازے کے بجائے پیچھے کے دروازے سے نکالکر اووربریج تک پہنچایا جائیگا جہاں پر ان کی اسکریننگ و جانچ ہوگی، اگر کوئی علامت والا شخص ملتا ہے تو اسے پوری حفاظت کے ساتھ ہسپتال پہنچانے کاانتظام بھی کیا جائے گا۔