گیا: ریاست بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی گزشتہ روز ضلع گیا کے دورہ پر تھے۔ یہاں وہ سرکاری دورہ پر پہنچے تھے ۔اس دوران انہوں نے حج انتظامات کے تعلق سے جائزہ میٹنگ بھی کی تھی۔ چیف سکریٹری کے دورہ کی تصویر وائرل ہے اور اس تصویر پر لوگوں کے تاثرات بھی آئے ہیں چیف سکریٹری کی سادگی اور سرکاری دورہ کے باوجود سرکاری عملہ نہیں ہونا لوگوں کے درمیان چرچا ہے۔
دراصل چیف سکریٹری عامر سبحانی کی جو تصویر وائرل ہے وہ ٹرین کی ہے اس میں دیکھا جارہا ہے کہ ٹرین سے اترتے وقت وہ عام آدمی کی طرح قطار بند ہیں تصویر گیا ریلوے اسٹیشن پر کی ہے۔ چیف سکریٹری عامر سبحانی کل پٹنہ سے گیا بذریعہ ٹرین پہنچے تھے جن شتابدی ٹرین سے بغیر کسی عملہ گارڈز کے تنہا آئے تھے۔ اس دوران وہ ٹرین میں تنہا سفر کے دوران اس طرح سے رہے جیسے کہ کوئی عام آدمی سفر کرتا ہے، انکی سیٹ کے آس پاس بیٹھے لوگوں کو بھی پتہ نہیں چلا کہ انکے ساتھ بہار کے چیف سکریٹری سفر کررہے ہیں۔ جن شتابدی ایکسپریس کے اس کونچ کے لوگوں کو تب پتہ چلا جب گیا ریلوے اسٹیشن پر افسران اور پولیس کے جوان وافسران بڑی تعداد میں پلیٹ فارم نمبر چھ پر انکے استقبال میں کھڑے تھے کہ ان کے ساتھ سفر کرنے والا شخص کوئی معمولی اور عام شخص نہیں ہے بلکہ وہ بہار کے افسران و سرکاری اہلکاروں کے ہیڈ چیف سکریٹری ہیں۔
چیف سکریٹری عامر سبحانی سے متصل سیٹ پر سفر کرنے والے سدھانشو کہتے ہیں کہ وہ پٹنہ سے گیا آرہے تھے انکے ساتھ ایک شخص بھی بیٹھا تھا جو بے حد سنجیدہ اور سادگی سے بھرا تھا سیٹ پر بیٹھ کر وہ صرف کتاب پڑرہے تھے خاص لوگوں کی طرح کچھ بھی خاص ایکٹیویٹی نہیں تھی کہ ہم لوگ سمجھ پاتے ، پٹنہ اسٹیشن پر ٹرین پر سوار ہوتے وقت بھی انکے ساتھ کچھ خاص نہیں دیکھا
یہ بھی پڑھیں:Bihar Chief Secretary Haj Review بہار چیف سکریٹری نے عازمین حج کیلئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا
البتہ جب گیا اسٹیشن پر پہنچے تو یہاں ڈی ایم سمیت کئی اعلی افسر اور پولیس فورس کو دیکھ کر ایک پولیس جوان سے پوچھا تو پتہ چلا کہ چیف سکریٹری ٹرین سے آئے ہیں کھڑے ہوکر چیف سکریٹری کو دیکھا تو پتہ چلا کہ انکے ساتھ بیٹھنے والے شخص کو پولیس کے جوان وافسران سیلٹ پیش کررہے ہیں سدھانشو نے کہاکہ وہ چیف سکریٹری کی سادگی سے بے حد متاثر ہیں حالانکہ سفر کے دوران جب وہ لوگوں سے گفتگو کررہے تھے تو وہ زیادہ تر مسائل کو سمجھ رہے تھے۔