ETV Bharat / state

گاندھی جینتی کے موقع پر گاندھی سنھگرالیہ میں تصویری نمائش

بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 152 ویں سالگرہ کے موقع پر پٹنہ کے گاندھی سنھگرالیہ میں تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 9:57 PM IST

photo-exhibition-at-gandhi-sangrahalaya-patana
گاندھی جینتی کے موقع پر گاندھی سنھگرالیہ میں تصویری نمائش

آج گاندھی جینتی کے موقع پر شہر پٹنہ کے مشہور و تاریخی عمارت گاندھی سنھگرالیہ میں تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں گاندھی جی کی زندگی کی مختلف نادر تصاویر کے ذریعہ ان کے احوال بتانے کی کوشش کی گئی۔

ویڈیو

نمائش کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ نمائش کی خاص بات یہ تھی کہ گاندھی جی کے تعلق سے تمام تصاویر کے ساتھ تاریخ اور اس کا پس منظر درج تھا جسے لوگوں کو سمجھنے میں آسانی ہوئی۔

برونی سے تعلق رکھنے والے شیام پرساد نے کہاکہ میں آج کے دن خصوصی طور پر گاندھی سنھگرالیہ آیا ہوں تاکہ گاندھی جی سے جڑی چیزوں کو جاننے اور سمجھنے کا موقع ملے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ نمائش طلباء کے لیے بھی خصوصیت کا حامل ہیں، کیونکہ یہاں گاندھی جی سے جڑے اہم گوشوں کی نمائش کی گئی ہے، جسے طلباء کے لیے جاننا ضروری ہے۔

وہیں پٹنہ سے تعلق رکھنے والی پرول نے کہاکہ عام طور سے ہم طلباء کتابوں کے ذریعہ سے تاریخی چیزوں کو یاد کرتے ہیں مگر یہ بات صحیح ہے کہ تصاویر کے ذریعہ سے چیزیں زیادہ یاد ہوتی ہیں۔ یہ ایک اچھا موقع ہے کہ ہمیں یہاں گاندھی جی کے تعلق سے قیمتی چیزیں جاننے کا موقع ملا۔

پنکج کمار نے کہاکہ میں یہاں گزشتہ پندرہ برسوں سے آ رہا ہوں، مگر گزشتہ دو برسوں میں کورونا کی وجہ سے یہاں آنا نہیں ہوا مگر آج پھر ایک بار آ کر مجھے اچھا لگ رہا ہے۔ تصاویر کے ذریعہ جن چیزوں کو یہاں دکھایا گیا ہے، بسا اوقات کتابوں میں بھی یہ چیزیں دستیاب نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.