فنیشور ناتھ رینو ہندی زبان کے ایک مشہور ادیب اور مصنف گزرے ہیں۔ ان کا پہلا ناول 'میلا آنچل' کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی تھی جس کے لئے انہیں پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازہ گیا۔
فنیشور ناتھ رینو کی پیدائش 4 مارچ 1921 کو بہار کے ارریا ضلع کے اوراہی ہگنا گاؤں میں ہوئی تھی۔ اس وقت یہ گاؤں پورنیہ ضلع میں تھا۔
ان کی تعلیم بھارت اور نیپال میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم فاربس گنج اور ارریا میں مکمل کرنے کے بعد اعلی تعلیم کے لئے نیپال کا رخ کیا جہاں انہوں نے ویراٹ نگر آدرش کالج سے میٹرک کی ڈگری حاصل کی۔
کاشی ہندو ویشوودھیالے سے سنہ 1942 میں انٹر میڈیٹ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد جنگ آزادی کی مہم سے جڑ گئے۔
سنہ194243- کے بعد رینو کا رجحان تصنیف و تالیف کی طرف بڑھا جسکا اندازہ ان کی کہانی 'تبے ایکلا چلو رے' سے ہوتا ہے۔
رینو کو ان کی مشہور ناول 'میلا آنچل' سے کافی شہرت ملی جس کے لئے ان کو پدما شری ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ اس ناول کی تشہیر سے رینو کو ایک عظیم مصنف کے طور پر شہرت ملی۔
![undefined](https://s3.amazonaws.com/saranyu-test/etv-bharath-assests/images/ad.png)
ان کے افسانے ' مارے گئے گلفام ' پر 'تیسری قسم' فلم بنائی گئی۔اس میں راج کپور اور وحیدہ رحمان نے مرکزی کردار ادا کیا۔یہ فلم ہندی سنیما مین میل کا پتھر مانی جاتی ہے۔ اور اس کے تمام نغمے زبان زد عام ہوئے۔
فنیشور ناتھ رینو کی وفات 56 برس کی عمر میں 11 اپریل 1977 کو ہوئی۔