ETV Bharat / state

بہار میں مذہبی مقامات کو عوام کےلیے کھول دیا گیا

author img

By

Published : Aug 26, 2021, 3:47 PM IST

کورونا وبا کی وجہ سے بہار میں بند سبھی مذہبی مقامات کو اب عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، گزشتہ چار ماہ سے حکومت کی جانب سے جاری کورونا گائیڈ لائن کے پیش نظر سبھی مذہبی مقامات کو بند کردیا گیا تھا۔

بہار حکومت کی طرف سے مذہبی مقامات کھولنے کی اجازت

بہار میں ان لاک چھ کے نفاذ کے بعد سبھی مذہبی مقامات کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ حکومت نے تمام مساجد میں پنچ وقتہ اور جمعہ کی نماز باجماعت ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس کا مذہبی رہنماؤں نے خیرمقدم کیا ہے۔

اس سلسلہ میں حضرت پیر منصور مسجد کے امام و خطیب مولانا تبارک حسین رضوی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے گزشتہ چار ماہ سے مسجد میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد تھی، حالانکہ چند افراد باجماعت نماز ادا کر رہے تھے لیکن اب حکومت کی جانب سے جاری نئی گائیڈ لائن کے تحت پہلے کی طرح مسجد میں باجماعت نماز ادا ہوسکے گی۔

انہوں نے کہا کورونا کی وجہ سے جاری کردہ ہدایت کی روشنی میں مساجد تو آباد تھیں تاہم نمازیوں کی تعداد نہیں ہونے کی وجہ سے رونق نہیں تھی اب امید ہے کہ حالات بہتر ہوں گے اور پہلے کی طرح ہی مساجد میں نمازیوں کی خاصی تعداد باجماعت نماز ادا کریگی۔

مزید پڑھیں:

جامع مسجد گیا کے امام مولانا محفوظ الرحمن نے کہا کہ جامع مسجد گیا ایک اہم اور بڑی مسجد ہے، جمعہ کے علاوہ یہاں پنچ وقتہ نماز میں بھی مختلف محلوں سے نمازی پہنچتے تھے جبکہ کورونا وبا کی وجہ سے یہ سلسلہ بند ہوگیا تھا تاہم اب دوبارہ بڑی تعداد میں نمازی یہاں پہنچیں گے۔ انہوں نے حکومت کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.