ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں ضلع انتظامیہ کی کارکردگی قابل تعریف: الحاج محسن

author img

By

Published : May 14, 2020, 11:36 PM IST

سماجی دوری کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو صد فیصد کامیاب بنانے کے لئے پولس ڈپارٹمنٹ مسلسل کوشاں نظر آ رہی ہے، حالانکہ گزشتہ دنوں لاک ڈاؤن کی تعمیل کے لئے پولس سے عوام کی تصادم اور جھڑپ کی مایوس کن معاملہ بھی سامنے آیا تھا، کئی جگہوں پر عوام پولس کی زیادتی کے شکار ہوئے تھے اور پولس پر بھی پتھراؤ کے واقعات رونما ہوئے تھے مگر اب سب معمول پر ہے۔

لاک ڈاؤن میں ضلع انتظامیہ کی کارکردگی قابل تعریف

ضلع میں کئی ایک علاقے ایسے بھی ہیں جہاں لاک ڈاؤن کامیاب ہے اور اس میں پولس اور عوام کا برابر رول ہے، ایسا ہی ایک نظارہ شہر کے ککڑوا مڈل اسکول چوک کے نزدیک کلیتہ الصالحات کے پاس دیکھنے کو ملا جہاں لاک ڈاؤن کے دوران تعینات پولس کے تعاون پر جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر الحاج محمد محسن کی سربراہی میں کانسٹیبل کو مالا پہنا کر اس کی عزت افزائی کی گئی۔

کانسٹیبل کو مالا پہنا کر اس کی عزت افزائی کی گئی

اس کے علاوہ پولس کے درمیان ناشتہ کا پیکٹ اور پانی بھی تقسیم کیا گیا۔ کانسٹیبل کو مالا پہنانے والوں میں حاجی ظفیر الدین، حبیب الرحمن ایڈوکیٹ، زید نوشاد، اسلم آزاد، محمد کاشف پیش پیش تھے۔

اس موقع پر الحاج محمد محسن نے کہا کہ کورونا کی ہلاکت خیزی جگ ظاہر ہے، لہذا حکومت کے ذریعہ جاری ایڈوائزری پر مکمل عمل ضروری ہے اور یہ اپنے رشتہ داروں، ملک اور سماج کے لئے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے تمام مساجد میں بھی لاک ڈاؤن کا اثر ہے، اس لئے ہم لوگ اپنے۔ اپنے گھروں میں رہ کر ہی رمضان المبارک کی تمام عبادتیں کر رہے ہیں اور بازار وغیرہ جانے سے بالکل احتیاط برت رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.