بہار : لوک سبھا انتخابات کشن گنج کے حلقہ نمبر 10 میں کل رائے دیہی مقرر ہے۔ اس سے قبل رائے دیہندوں کے خیالات جاننے کے لئے نمائندہ ائی ٹی وی بھارت نے ضلع سے تقریباً 30 کیلو میٹر دور بیسہ حلقہ کے عوام سے ملاقات کی۔
بیشتر لوگوں نے کہا کہ یہ علاقہ تمام طرح کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ یہاں نہ تو کوئی اچھا کالج ہے اور نہ ہی اسپتال، نہ سڑکیں درست ہیں اور نہ ہی پینے کا پانی میسر ہے مزید یہ کہ ہرسال سیلاب سے جان و مال دونوں کا خاصہ نقصان ہوتا ہے۔
عوام بدلاو کے لئے نئے امیدوار کو دیکھنا چاہتے ہیں، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ نیا امیدوار کون ہو تو بیشتر نے مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار اخترالایمان کا نام لیا۔
چوک چوراہوں پر لوگ چاہے کچھ بھی کہیں حقیقت یہ ہیکہ کشن گنج پارلیمانی حلقہ میں کانگریس، این ڈی اے اور مجلس اتحاد المسلمین کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ اندازہ ہے کہ یہاں ہار جیت کا فرق محض 40 سے 45 ہزار ووٹوں کے درمیان ہوگا۔