ETV Bharat / state

کشن گنج : پولس کو دیکھتے ہی بھاگ کھڑے ہوئے دکاندار - بہار نیوز

کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں 21 دنوں کا لاک ڈاؤن جاری ہے، لاک ڈاؤن کا اثر شہر میں تو دکھتا ہے، لیکن گاؤں دیہات کے علاقوں میں اب لوگ آسانی سے آمد و رفت کرتے نظر آجاتے ہیں۔

پولس کو دیکھتے ہی بھاگ کھڑے ہوئے دکاندار

author img

By

Published : Apr 3, 2020, 11:23 AM IST

آج کوچادھامن حلقہ کے مودھو ہاٹ (بازار) میں ہفتہ واری ہاٹ لگا، جس میں درجنوں لوگ ہاٹ(بازار) میں ساگ سبزی خریدتے نظر آئے۔

دیکھیں ویڈیو

اس دوران وہ لاک ڈاؤن کے اصولوں کے تحت ایک میٹر کی دوری بنائے نظر نہیں آئے، لیکن وہاں جیسے ہی پولس آدھمکی لوگ دکانیں چھوڑ کر بھاگتے نظر آئے، حالانکہ پولس نے سمجھایا کہ بھاگنے کی نہیں بلکہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ لاک ڈاؤن میں کیوں دوریاں بنانا سب کے لئے فائدہ مند ہے۔

اس دوران ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کوچادھامن تھانہ کے پولس افسر بھوونیشور پرساد پنڈت نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بھیڑ اکٹھی نہ ہو، لوگ ضرورت کی چیزیں خریدیں اور اپنے گھر کو چلے جائیں۔ یہ بیماری ٹچنگ سے پھیلتی ہے اس لئے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یہ سمجھائیں کہ وہ آپس میں ٹچنگ نہ کریں۔

لاک ڈاؤن کے دوران بازاروں میں خریداری
لاک ڈاؤن کے دوران بازاروں میں خریداری

پولس اہلکار کے مطابق لوگوں میں بیداری آرہی ہے اور لوگ دھیرے۔ دھیرے سمجھ بھی رہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ لاک ڈاؤن کے پہلے دن کوئی خاص اثر نہ دکھنے سے مایوس وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے بہار کی عوام سے اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی تھی۔

اسی کے مدنظر کشن گنج ایس پی کمار آشش نے پولس کی کئی ٹیم ضلع کے مختلف بازاروں میں تعینات کرائی، جس کا زبردست اثر دیکھنے کو ملا۔

کمار آشش چاہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن سو فیصدی ہو، اس لئے انہوں نے آج لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کئی سخت قدم اٹھاے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.