ETV Bharat / state

Development Of Seemanchal: سیمانچل کی ترقی کے لئے عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا، اخترالایمان کا بیان

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 12:50 PM IST

رکن اسمبلی اختر الایمان کا کہنا ہے کہ سیمانچل کا علاقے ہر سال سیلاب میں تباہ ہوتا ہے، لوگ جان و مال کو اپنی آنکھوں سے برباد ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں، وہاں دو پل بنائے جانے کا منصوبہ پاس ہے، مگر آج سالوں گزر جانے کے بعد وہاں نہ تو پل بنا اور نہ اس کی کوئی پیش رفت ہوئی ہے، حالانکہ میں نے خود محکمہ کے انجینئر اور وزیر سے ملاقات کر توجہ مبذول کرائی مگر نتیجہ صفر رہا، اب کچھ دنوں میں پھر برسات آہٹ دے گی اور یہ پورا علاقہ پانی سے ڈوب جائے گا۔ Government is not Serious About the Development of Semanchal

اخترالایمان
اخترالایمان

ملک میں یوں تو کئی ایسی ریاست ہیں جو پسماندہ اور وہاں کے لوگ انتہائی پسماندہ ہیں، مگر بہار کا خطہ سیمانچل کی بدنصیبی یے کہ یہاں سے کئی نامور سیاسی شخصیات ملکی سطح پر ابھرے، یہاں کی نمائندگی کی مگر اس علاقے کی تصویر ویسے ہی ہے جیسے آج سے 70 سال قبل تھی، امسال نیتی آیوگ نے بھی اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیمانچل کا ضلع کشن گنج ملک کا سب سے پسماندہ ضلع ہے، باوجود اس کے ریاستی حکومت کی توجہ اس جانب نہیں ہے، اگر یہی حال رہا تو آنے والے دنوں میں سیمانچل کی عوام اپنے حق و حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلے گی پھر حکومت کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا. Government is not Serious About the Development of Semanchal

اخترالایمان

مذکورہ باتیں رکن اسمبلی و آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر اخترالایمان نے ای ٹی وی بھارت بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ سیمانچل کا امور علاقے ہر سال سیلاب میں تباہ ہوتا ہے، لوگوں جان و مال کو اپنی آنکھوں سے برباد ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں، وہاں کے لئے دو پل بنائے جانے کا منصوبہ پاس ہے مگر آج سالوں گزر جانے کے بعد وہاں نہ تو پل بنا اور نہ اس کی کوئی پیش رفت ہوئی، حالانکہ میں نے خود محکمہ کے انجینئر اور وزیر سے ملاقات کر توجہ مبذول کرائی مگر نتیجہ صفر رہا، اب کچھ دنوں میں پھر برسات آہٹ دے گی اور یہ پورا علاقہ پانی سے ڈوب جائے گا.
مزید پڑھیں:کشن گنج: مہانندہ ندی کے کھرکھڑی گھاٹ پر پل کی تعمیر کےلیے دھرنا

اخترالایمان نے مزید کہا کہ اسی طرح سیمانچل میں اے ایم یو سنٹر کا معاملہ بھی مرکزی و ریاستی حکومت کی عدم توجہی کا شکار ہے، جب اس سنٹر کو کشن گنج لایا گیا تھا تو لوگوں میں ایک خوشی تھی کہ اس کے ذریعے سے اب اس علاقے کی بھی تصویر بدلے گی، لوگ تعلیم یافتہ ہوں گے، بچوں کو پڑھنے کے دور دراز کا سفر نہیں کرنا پڑے گا مگر آج کئی سال گزر جانے کے بعد بھی معاملہ اٹکا ہوا ہے، اس لئے میرا مطالبہ ریاستی حکومت کے ساتھ مرکزی حکومت سے بھی ہے کہ سیمانچل کی ترقی اور پسماندگی دور کرنے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل تیار کرے، ورنہ سیمانچل کا ایک بوڑھا، بچہ اور جوان جب سڑکوں پر اتر جائے گا تو اس کی جوابدہی حکومت کی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.