ETV Bharat / state

Prophet Remark Row: سستی شہرت کے لیے کی جارہی ہیں گستاخیاں

مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں مگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی ازواج مطہرات پر نازیبا کلام برداشت نہیں کر سکتے، دوسرے مذہب کے مذہبی رہنماؤں سے گستاخی کرنے والے لوگوں کی وجہ سے ہی ملک کی شبیہ غیر ممالک میں خراب ہوئی ہے، یہاں تک کہ عربی ممالک نے بھی اس پر سخت اعتراض کرتے ہوئے رسول کی شان میں گستاخی کرنے والوں پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ People Insult the Religious Leader for Cheap Fame

15554358
15554358
author img

By

Published : Jun 14, 2022, 12:22 PM IST

پٹنہ: بھاجپا کی ترجمان نپور شرما اور نوین جندل کے ذریعہ آقا دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں جو گستاخانہ کلام کیا گیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں مگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی ازواج مطہرات سے متعلق نازیبا ریمارک کو برداشت نہیں کرسکتے۔ ایسے لوگوں کی وجہ سے ملک کی شبیہ غیر ممالک میں خراب ہوئی ہے، یہاں تک کہ عربی ممالک نے بھی اس پر سخت اعتراض کرتے ہوئے رسول کی شان میں گستاخی کرنے والوں پر سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی اور ہمارے ملک کو معافی مانگنا پڑا۔ People Insult the Religious Leader for Cheap Fame

سستی شہرت کے لیے کی جارہی ہیں گستاخیاں

مذکورہ باتیں جنتادل یونائیٹڈ کے سینیئر رہنما و سابق رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے نپور شرما معاملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے اس طرح کی غلیظ حرکت کر رہے ہیں اور مذہبی پیشواؤں کے خلاف غلط بیان بازی کر رہے ہیں، اس طرح کے بیانات پر فوراً روک لگنی چاہیے حالانکہ بی جے پی نے دونوں کو پارٹی سے برخواست کر دیا ہے مگر آئین کے مطابق بھی ان لوگوں پر سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ آئندہ کسی دوسرے فرد کی ایسی ہمت نہ ہو اور غلط بیان کو بڑھاوا نہ ملے۔

یہ بھی پڑھیں:

ماسٹر مجاہد نے کہا کہ ہمارے لیے جتنا اپنا مذہب پیارا اور عقیدت والا ہے اسی طرح ہم دوسروں کے مذہب اور ان کے پیشوا کو بھی عقیدت و احترام کے جذبے سے دیکھتے ہیں، یہی اس ملک کی انفرادیت ہے کہ لوگ یہاں الگ الگ مذاہب کے ہونے کے باوجود ایک ساتھ رہتے ہیں اور سبھی کا قلبی احترام کرتے ہیں، مگر کچھ لوگ ہیں جنہیں یہ آپسی بھائی چارہ اور اخوت و محبت پسند نہیں اور ملک کو توڑنے والا بیان دیتے ہیں، ایسے لوگوں پر مرکزی حکومت کو کارروائی کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.