ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر: آٹو ڈرائیوروں تک پہنچایا گیا راشن - لاک ڈاؤن

ای ٹی وی بھارت پر خبر چلانے کے بعد کچھ سماجی کارکنان ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے انیس آباد میں واقع آٹو اسٹینڈ پہنچے اور آٹو ڈرائیوروں میں راشن تقسیم کیا۔ راشن کی تقسیم کے دوران سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا گیا اور ہر ایک کو سماجی فاصلے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

people helping auto drivers after in lockdown in patna bihar
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر: آٹو ڈرائیوروں تک پہنچایا گیا راشن
author img

By

Published : May 11, 2020, 12:04 AM IST

بہار آٹو ڈرائیور ایسوسی ایشن کے تحت قریب 10 ہزار آٹو ڈرائیور ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان ڈرائیوروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے کل لاک ڈاؤن میں آٹو ڈرائیوروں کو درپیش پریشانیوں کے بارے میں ایک بہت ہی نمایاں خبر چلائی تھی اور بتایا گیا تھا کہ حکومت صرف یقین دہانی کرا رہی ہے، مدد نہیں کر رہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت پر خبر چلانے کے بعد کچھ سماجی کارکنان پٹنہ کے انیس آباد میں واقع آٹو اسٹینڈ پہنچے اور آٹو ڈرائیوروں میں راشن تقسیم کیا۔ راشن کی تقسیم کے دوران سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا گیا اور ہر ایک کو سماجی فاصلے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اسی کے ساتھ ہی ان لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کیا گیا اور ان کو بتایا گیا کہ ہمیشہ ماسک کا استعمال کریں اور اپنے ہاتھوں کو سینیٹائزڈ بھی کریں۔

راجو نے یہ بھی کہا کہ جب تک لاک ڈاؤن ہے، تب تک ہماری کوشش رہے گی کہ ہر ضرورت مند تک راشن پہنچے اور ہم ضرور پہنچائیں گے۔ کیونکہ ابھی بھی بہت سارے لوگ ہیں جن کو حکومت کی مدد نہیں مل رہی ہے اور انہیں بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.