تارا پور کالج کے پروفیسر شاہد رضا جمال نے کہا کہ حضرت والا کا انتقال امت مسلمہ کے لئے ایک ایسا خسارہ ہے جس کی بھرپائی ناممکن ہے۔ ولی رحمانی نے قوم و ملت کی جو خدمات انجام دیں ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
جماعت اسلامی کے مقامی امیر سید شبیر احمد نے کہا کہ مولانا ولی رحمانی میں سبھی طبقے کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی جو صلاحیت تھی اس کا ثانی کوئی نہیں ہے۔
انہوں نے دینی اور تعلیمی شعبہ میں جو خدمات انجام دیں ہیں، اس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:
امیر شریعتؒ کا انتقال پرملال، بہار کے سرکردہ سیاسی رہنماؤں کا ردعمل
بھاگلپور کے معروف اسکول ماڈل پبلک اسکول کے پرنسپل نے بھی ولی رحمانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔