ETV Bharat / state

بیلا گنج نشست کے لئے مسلم امیدوار کا مطالبہ - بیلا گنج میں مسلم ووٹرز

ریاست بہار کے ضلع گیا کے بیلا گنج اسمبلی حلقہ سے اس مرتبہ پھر جنتادل یونائیٹیڈ کے امیدوار میدان میں ہوں گے۔

بیلا گنج نشست کے لئے مسلم امیدوار کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 24, 2020, 1:33 PM IST

بیلاگنج ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے، اور یہاں کی عوام جنتا دل (یونائٹیڈ) سے یہ مطالبہ کر رہی ہےکہ وہ یہاں سے ملسم نمائندے کو امیدوار بنائے۔

جے ڈی یو کے زمینی سطح سے جڑے رہنماء و کارکنان کہتے ہیں کہ وہ ہر اس آواز کی حمایت کرتے ہیں جس سے ملت کی سیاسی بقا منسلک ہے۔

مگدھ میں مسلمانوں کی طرف سے اقتدار میں حصے داری کی آواز تاخیر سے اٹھائی گئی تاہم یہ خوش آئند قدم ہے ۔

بیلا گنج نشست کے لئے مسلم امیدوار کا مطالبہ

مسلمان صرف ووٹ دینے کے لئے نہیں ہیں۔ ان کے نمائندے اسمبلی تک آبادی کے تناسب سے پہنچیں۔

بیلاگنج سے جے ڈی یو کے ممکنہ امیدوار ٹکاری کے رکن اسمبلی و جے ڈی یو یوتھ کے ریاستی صدر ابھے کوشواہا ہیں۔

سنہ 2015 سے پہلے دومرتبہ جے ڈی یو نے مسلم نمائندگی کے طورپر امجد حسین کو ٹکٹ دی تھی۔

امجد حسین دونوں مرتبہ پانچ ہزار ووٹ سے کم فاصلے سے آرجے ڈی کے سریندریادو سے ہارے ہیں ۔

تاہم 2015 کی طرح ہی سنہ 2020 کے اسمبلی کے انتخاب میں بیلاگنج سے مسلم امیدوار کو نذرانداز کئے جانے پر عام ووٹرز سمیت جے ڈی یو مسلم رہنماء وکارکن بھی مایوس ہیں۔

جے ڈی یو رہنماء وکارکن مسلسل عام ووٹرز کے ساتھ میٹنگیں کرکے لائحہ عمل تیار کررہے ہیں تاکہ ٹکٹ نہیں ملنے کی صورت پر وہ متبادل راستہ اختیار کرسکیں۔

ای ٹی وی بھارت نے بیلاگنج میں پہنچ کر اس بابت جائزہ لیا تو جے ڈی یو کے غیاث الدین اور اسماعیل کا صاف کہنا تھا کہ مسلم امیدوار کے علاوہ دوسرا امیدوار انہیں منظور نہیں ہے ۔

یہاں آبادی کے لحاظ سے مسلم ووٹرز پہلی پوزیشن پر ہیں، جب کہ یادو برادری کے دوسرے پوزیشن پر ہیں ، جے ڈی یو میں وہ ہیں اس لئے انہیں جے ڈی یو پر حق ہے۔

واضح ہوکہ بیلاگنج اسمبلی نشست میں کل ووٹرز 219514 ہیں جن میں مرد ووٹرز 118054 ہیں جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 101469 ہے۔

مزید پڑھیں:'بڑی کمپنیوں کو کانٹریکٹ فارمنگ سے فائدہ ہوگا'

گزشتہ 2015 اسمبلی انتخابات میں بیلاگنج حلقہ پرنظرڈالیں تو آر جے ڈی کے سریندر پرساد یادو کو 53079 ووٹ ملے تھے ،جب کہ این ڈی اے کے امیدوارسید شارم علی کو 48441 ووٹ ملے ۔

سریندر یادو نے شارم علی کو 4638 ووٹوں سے شکست دی تھی۔

سنہ 2015 میں بیلا گنج میں ووٹنگ فیصد 55.45 تھا۔

جب کہ اس سے قبل 2010 میں بھی جے ڈی یو کے امیدوار امجد حسین چار ہزار ووٹ سے ہی ہارے تھے۔

بیلاگنج میں قریب ساٹھ ہزار مسلم ووٹ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.