ریاست بہار کے ضلع مدھوبنی میں لوگوں نے مثال پیش کرتے ہوئے خود مزدوری کرکے گاؤں کی مرکزی سڑک بنائی ہے۔
دراصل مقامی لوگ اس سڑک کے لئے برسوں سے مطالبہ کر رہے تھے۔
معاملہ ضلع کے کلوآہی بلاک کے بلاہی گاؤں کا ہے۔ اس گاؤں میں لوگوں کی تعداد ہزاروں سے زیادہ ہے۔ مقامی افراد برسوں سے سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کر رہے تھے۔ لیکن کسی عوامی اور سیاسی نمائندے نے اس جانب توجہ نہیں دی۔
اس کے بعد گاؤں والوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر سے جوڑنے والی تقریبا 300 میٹر تک سڑک خود ہی بنا ڈالی۔
بیلاہی گاؤں برسوں سے حکومت کی اسکیم کا نظرانداز کا شکار ہے۔ آزادی کے بعد سے ہی گاؤں کے لوگ سڑک کی تعمیر کا انتظار کر رہے ہیں لیکن آج تک گاؤں والوں کی تکلیف کسی نے بھی نہیں سنی۔ یہاں لوگ بارش کے موسم میں گھروں سے باہر نہیں نکل پاتے تھے۔ لیکن اس بار مقامی لوگوں نے اس مشکلات سے نکلنے کے لئے خود ہی تین سو میٹر تک سڑک بنا ڈالی۔