ETV Bharat / state

Peer Mansor Waqf Committee پیر منصور وقف کمیٹی کی میٹنگ میں تعمیراتی منصوبہ پر اتفاق - ریاست بہار کے شہر گیا

گیا میں واقع حضرت پیر منصورعلیہ الرحمہ وقف کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں حضرت پیر منصور وقف اور انجان شہید وقف کی املاک پر تعمیراتی کاموں کوانجام دینے کے ساتھ غاصبوں کے قبضے سے املاک کو آزاد کرانے کی تجویز منظور کی گئی ہےPeer Mansor Waqf Committee

پیر منصور وقف کمیٹی کی میٹنگ میں تعمیراتی کاموں پر اتفاق

author img

By

Published : Nov 4, 2022, 3:39 PM IST

گیا:ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع حضرت پیر منصورؒ کا آستانہ تین سو برس قدیم ہے .یہاں سے بلا تفریق مذہب وملت سبھی پر روحانی فیضان جاری ہے، چونکہ یہ شہر گیا کے بیچ و بیچ واقع ہے تو اس صورت میں اس پر کچھ لوگوں کی نگاہیں رہتی ہیں۔ Peer Mansor Waqf Committee Conduct Important Meeting In Gaya In Bihar

پرانے سروے اور کھتیان کے مطابق پیرمنصور کا جس جگہ پر آستانہ واقع ہے. وہ علاقہ قریب تین بیگہ پر مشتمل تھا تاہم سابقہ کمیٹیوں اور وقف بورڈ کی بے توجہی کی وجہ سے زمین کے تہائی حصے سے بھی زیادہ جگہوں ہر قبضہ ہوچکا ہے۔ کمیٹی کے ماتحت قریب 22 دوکانیں ہیں مزید تعمیراتی کاموں کا منصوبہ ہے۔

پیر منصور وقف کمیٹی کی میٹنگ میں تعمیراتی کاموں پر اتفاق
پیر منصور وقف کمیٹی کی میٹنگ میں تعمیراتی کاموں پر اتفاق

اس سلسلے میں کمیٹی کے صدر سید عطاء احمد نے بتایاکہ آج ضلع اوقاف کمیٹی کے صدر آفتاب عالم عرف رنکو کی صدارت میں میٹنگ ہوئی جس میں کئی امور پر تبادلہ خیال ہوا ، کمیٹی کے اراکین کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے چونکہ حضرت پیر منصور کے آستانہ احاطہ میں ایک عظیم الشان مسجد ہے۔ جس کے آگے کے حصے کی پختہ چھت نہیں ہے۔ اس کی تعمیر کے ساتھ وضوع خانہ کی از سر نو تعمیر کے ساتھ خالی پڑی جگہ پر دکانوں کی تعمیر کا فیصلہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Aurangzeb Prepared Dictionary اورنگ زیب نے اپنے بیٹے کو ہندی سکھانے کے لیے لغت تیار کروائی تھی

انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ ہی جن دکانداروں کے یہاں برسوں سے کرایہ کی رقم باقی ہے ۔ان سے اس سلسلے میں کئی مرتبہ بات چیت ہوئی لیکن اس کا کوئی نتیجہ نکلا۔ان پر قانونی کاروائی کا فیصلہ ہوا ہے۔

واضح ہو کہ اس وقف کی کئی ایکڑ زمینیں تھی، تاہم اس کی زیادہ تر زمین کو خرد برد کردیا گیا۔ اب اس پر بھی غاصبوں کی نگاہیں ٹکی ہیں، جس کی حفاظت کے لیے وقف بورڈ پٹنہ کی کارروائی تشفی بخش نہیں ہونے کی وجہ سے سوال بھی کھڑے ہونے لگے ہیںPeer Mansor Waqf Committee Conduct Important Meeting In Gaya In Bihar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.