گیا: ریاست بہار کے گیا ضلع میں سرسوتی پوجا کو لے کر انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ صدر ایس ڈی او اندرویر کمار کی قیادت میں امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سیٹی ڈی ایس پی پی این ساہو اور امن کمیٹی کے تمام اراکین موجود تھے۔
امن کمیٹی کے تمام ممبران کو بتایا گیا کہ سرسوتی پوجا کے دوران کوئی بھی پوجا اور جلوس لائسنس کے بغیر نہیں نکلے گا۔ ہر ایک کے لئے لائسنس لینا لازمی ہو گا۔ اس کے ساتھ ہی کسی بھی قسم کے وسرجن جلوس میں ڈی جے کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ تمام تھانہ انچارج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فحش اور اشتعال انگیز گانوں کے استعمال پر کڑی نظر رکھیں۔
اس سلسلے میں تمام تھانہ انچارج کو ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت ایس ڈی اواندرویر کمارنے دی ہے۔ اس کے ساتھ میٹنگ میں بتایا گیا۔تمام تھانہ انچارج کو ہدایت کی گئی کہ اگر کسی شخص کی طرف سے چندہ زبردستی مانگنے کا معاملہ سامنے آئے تو فوری ایکشن لیں۔ان لوگوں کے خلاف ضروری کارروائی کریں۔
امن کمیٹی کے اراکین کی جانب سے بتایا گیا کہ شہر میں تقریباً 150 مورتیوں کے بیٹھانے کا امکان ہے ۔شہر میں پرامن ماحول میں سرسوتی پوجا کا انعقاد کیا جائے اسکی سبھی کی کوشش ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:Mirzaghalib College تقابلی ادب پر مرزاغالب کالج میں لیکچر کا انعقاد
سرسوتی پوجا امن اور ہم آہنگی کے ماحول میں ہو گا ۔ وسرجن کے وقت لائٹنگ، ٹریفک، سی سی ٹی وی، ویڈیو گرافی وغیرہ کے انتظامات کئے جائیں گے تاکہ کسی بھی صورتحال میں سماج دشمن عناصر پر نظر رکھی جاسکے۔واضح ہوکہ سرسوتی پوجا کل جمعرات کو منائی جانی ہے۔اس موقع پر امن کمیٹی کے رکن مسعودمنظر نے کہاکہ گیا کی امن روایت ہرحال میں برقراررکھی جائے گی.