ETV Bharat / state

'امارت شریعہ گلناز کو انصاف دلانے کے لیے کمربستہ' - ویشالی

گزشتہ برس 30 اکتوبر کو ریا ست بہار کے ضلع ویشالی کی رہنے والی گلناز کو چند افراد نے جلا کر ہلاک کر دیا تھا۔ تاہم گلناز کے قصوروار ابھی تک پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ قصورواروں کے خلاف کارروائی کے لئے امارت شریعہ نے ہائی کورٹ میں قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے۔

گلناز کو انصاف دلانے کے لیے کمربستہ
گلناز کو انصاف دلانے کے لیے کمربستہ
author img

By

Published : Jan 27, 2021, 6:38 PM IST

گلناز قتل معاملے میں اب تک کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ اس سے قبل پولیس نے دو ملزمین کی گرفتار کیا تھا۔ مگر گزشتہ دنوں ان ملزین کو امتحان دینے کے لیے رہا کر دیا گیا تھا جنہیں اب تک دوبارہ گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ وہیں، اس معاملے کے کلیدی ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

امارت شریعہ

گلناز کے قاتلوں کی گرفتاری اور ان کے خلاف کارروائی کے لیے امارت شرعیہ نے قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے۔ امارت شرعیہ ہائی کورٹ میں گلناز کا مقدمہ لڑ رہی ہے۔

امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی نے ای ٹی وی سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ وہ سماج کے تمام طبقات کے مظلوموں کو انصاف دلانے کی کوشش کر تے ہیں۔ امارت شرعیہ بہار نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمین کی جلد از جلد گرفتاری ہو اور ان کے خلاف اسپیڈ ٹرائیل بھی ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.