ETV Bharat / state

پٹنہ: ہوٹلز بند ہونے سے اس صنعت کو 100 کروڑ سے زائد کا نقصان

author img

By

Published : May 26, 2020, 7:21 PM IST

Updated : May 27, 2020, 11:31 AM IST

کرونا وائرس کے بڑھتے اثرات اور لاک ڈاون کے سبب ہوٹلز بدحالی کے شکار ہیں۔ اس کی وجہ سے 30 ہزار سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ دارالحکومت پٹنہ میں ہوٹل صنعت کو 3 کروڑ روپے کا روزانہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے.

ہوٹلز بند ہونے سےاس صنعت کو 100 کروڑ سے زائد کا نقصان

ریاست بہار کی معیشت بڑے پیمانے پر سیاحت پر منحصر ہے. بہار کے بودھسٹ سرکٹ کی زیارت کے لئے بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح یہاں آتے ہیں. انکے کےلئے پٹنہ کے 5 سٹار ڈیلکس ہوٹل پاٹلی پترا کنٹیننٹل ، 5 سٹار موریہ اور 4اسٹار چانکیہ ہوٹلز میں بہترین قیام و طعام کے علاوہ سیاحتی مقامات تک جانے کی بہترین سہولت مہیا کراتے ہیں.

کرونا وائرس کے سبب شہر کے تقریباً 300 چھوٹے بڑے ہوٹلز کو روزانہ 3 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے. یہاں برسرِ روزگار 30 ہزار سے زائد افراد کے بے روزگار ہو نے کا خطرہ لاحق ہے. اس صنعت کو بچانے کے لئے حکومت سے تعاون کا مطالبہ کیا ہے.

وٹلز بند ہونے سےاس صنعت کو 100 کروڑ سے زائد کا نقصان
5 سٹار ڈیلکس ہوٹل پاٹلی پترا کنٹیننٹل بودھسٹ سیاحوں کی پہلی پسند ہے. شہر کے ہنگاموں سے الگ یہ پٹنہ کے انیس آباد میں قومی شاہراہ 98 پر واقع ہے. یہاں سے گیا، نالندہ اور راجگیر جانے میں سہولت ہوتی ہے. اس ہوٹل میں 94 کمرے ہیں. یہاں کے انتظامات کے لئے ملازمین اور بجلی بل پر تقریباً 40 لاکھ روپے ماہانہ خرچ ہوتے ہیں.ہوٹل پاٹلی پترا کنٹیننٹل کے جنرل مینیجر تاج الدین مغربی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ گذشتہ تین ماہ کے بند کے دوران انکی حالت نا گفتہ بے ہو چکی ہے. نہ چاہتے ہوئے بھی ملازمین کو ہٹانا پڑ رہا ہے. وہ انکی تنخواہ ادا کرنے سے قاصر ہیں ۔انہوں نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوےانہوں نے کہا کہ اس جانب لوگوں کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا معیشت کے استحکام لئے اس سیکٹر کو ریڑھ کہا جاتا ہے. مگر لاک ڈاون کے سبب اس پر منفی اثرپڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریست بہار سیاحتی سیکٹر پر منحصر ہے. بودھسٹ سرکٹ کی وجہ سے یہاں غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں. انہوں نے کہا کہ انکا ہوٹل پٹنہ کا مرکزی جنکشن ہے. انکے بین الاقوامی سروس کی وجہ سے غیر ملکی سیاح بہت خوش ہیں.

انہوں نے کہا کہ جب سے یہ کورونا کے اثرات اور لاک ڈاون کے نفاذ کا آغازہوا ہے ۔ اس شعبہ کے لئے نہ تو کوئی پالیسی ہے ۔اور نہ ہی حکومت کی جانب سے اس صنعت کو چلانے کے لئے کوئی لائحہ عمل طے کیا گیا ہے.

Last Updated : May 27, 2020, 11:31 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.