ETV Bharat / state

پٹنہ: بی پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے عاکف وقاص سے خاص بات چیت - پٹنہ ای ٹی وی بھارت خبر

دارالحکومت پٹنہ کے پھلواری شریف کے عیسیٰ نگر کے ساکن اسرار عالم سیفی کے فرزند عاکف وقاص نے 65ویں بہار پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے ڈی ای او کا عہدہ حاصل کیا ہے۔

عاکف وقاص
عاکف وقاص
author img

By

Published : Oct 26, 2021, 12:55 PM IST

Updated : Oct 26, 2021, 2:14 PM IST

بہار کے پبلک سروس کمیشن کے تحت منعقد کئے گئے 65ویں امتحانات کا نتیجہ گزشتہ دنوں منظر عام پر آیا۔ اس مرتبہ ریاستی حج ہاؤس کے تحت چلنے والے کوچنگ کے تقریباً 24 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔ رواں برس اردو مضمون میں بھی کئی طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے۔

بی پی ایس سی 65ویں امتحانات میں اردو کو اختیاری مضمون کے طور پر منتخب کرکے کامیابی حاصل کرنے والے عاکف وقاص کا کہنا ہے کہ ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو میں بہار پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

عاکف وقاص

دارالحکومت پٹنہ کے پھلواری شریف کے عیسیٰ نگر کے رہنے والے شاعر اسرار عالم سیفی کے فرزند عاکف وقاص نے 65ویں بہار پبلک سروس کمیشن میں کامیابی حاصل کرکے ڈی ای او کا عہدہ حاصل کیا ہے۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر لوگوں میں اردو کے تعلق سے یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ اردو میں امتحانات دینے سے کامیابی کےامکانات کم ہیں۔ جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اردو اپنی مادری زبان ہونے اور گھر میں ادبی ماحول ہونے کے سبب اس کو اپنایا اور اللہ نے پہلی بار میں ہی کامیابی دے دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل مختلف مضامین کے تحت متعدد امتحانات میں انہوں نے شرکت کی تاہم انٹر ویو کے مرحلہ تک پہنچ کر کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

عاکف نے کہا کہ ان کا خواب سیول سرویس امتحان میں شریک ہونا ہے اور اس امتحان میں بھی اردو کو ہی ترجیح دی جائے گی۔
عاکف نے بتایا کہ 2018 میں انہوں نے 64ویں بی پی ایس سی کا امتحان دیا تھا۔ ان کے سینیئر سے انہیں بی پی ایس سی کی ترغیب ملی تھی۔ اس سے قبل متعدد امتحانات میں انہوں نے انٹرویو کے مرحلہ تک رسائی حاصل کی۔ مگر کامیابی نہیں مل سکی۔

مزید پڑھیں:دربھنگہ: آمنہ وصی نے بی پی ایس سی میں کامیابی حاصل کی

بی پی ایس سی کے 65ویں امتحانات کے تحت اختیاری مضمون کے طور پر اردو کو رکھا جس میں 177 نمبر ملے جس کے ذریعہ 148 رینک حاصل ہوا۔ انہیں ڈسٹرکٹ امپلائمینٹ آفیسر کا عہدہ ملا ہے۔

انہوں اس کامیابی کا سہرا اپنے والدین کے سر باندھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این سی آر ٹی کی کتابیں اہم رول ادا کرتی ہیں۔

Last Updated : Oct 26, 2021, 2:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.