ETV Bharat / state

سی اے اے، این آر سی، این پی آر کے خلاف پٹنہ میں مظاہرے کا 26واں دن - بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے سبزی باغ دھرنے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے سبزی باغ دھرنے میں روز بروز شدت آتی جارہی ہے، سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف پٹنہ میں آج مسلسل 26 ویں دن بھی احتجاج و مظاہرہ جاری ہے۔

سی اے اے این آر سی
سی اے اے این آر سی
author img

By

Published : Feb 6, 2020, 1:56 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:51 AM IST

اس مظاہرے میں ریاست بہار سمیت ملک کے طول و عرض سے لوگ پہنچ رہے ہیں اور دھرنا مقام سے اپنی باتیں حکومت وقت تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مظاہرے میں بلا تفریق مذہب ملت ہر کوئی شریک ہے۔آج بھی دھرنے پر ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین کا جم غفیر نظر آیا۔چھوٹے۔چھوٹے بچے اور بچیاں سی اے اے سے آزادی، این آر سی سے آزادی، این پی آر سے آزادی کے نعرے لگا رہے ہیں۔

دھرنا مقام پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ سی اے اے ، این آر سی ، این پی آر انتہائی خطرناک قانون ہے جو لوگوں کے مابین تفریق کا سبب بنے گا اور اس سے ملک کی اتحاد وسالمیت بھی خطرے میںہے ساتھ ہی یہ قانو ن غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے، آج لوگوں کے مابین نفرت کی دیواریں کھڑی کی جارہی ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ سی اے اے، این آر سی، این پی آر کسی بھی قیمت پر انھیں منظور نہیں ہے۔ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کو مسترد کر تے ہیں اور اس کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سبزی باغ سمیت ریاست بہار کے مختلف مقامات دربھنگہ کے لال باغ ، قلعہ گھاٹ ، مدھوبنی کے اونسی زیرومائل ،مظفر پور کے ماڑی پور ،چندوارہ ،پٹنہ کے سمن پورہ ، دیگھا ، پٹنہ سیٹی ، لال باغ پٹنہ ،پھلواری شریف ، عالم گنج پٹنہ، گیا کے شانتی باغ ، سیتامڑھی ، سمستی پور ، سیوان ، گوپال گنج ، ارریہ سیمانچل ، بیگو سرائے ، پکڑی براواں نوادہ ، جہان آباد، رانی باغ سہرسہ سمیت متعدد مقامات پر بھی دھرنا احتجاج و مظاہرے مسلسل جاری ہیں۔

Intro:Body:

id

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 8:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.