چھٹھ ریاست بہار کا ایک اہم تیوہار ہے۔ اس میں صاف صفائی کی خصوصی خیال رکھتی ہیں چھٹھ پوجا کرنے والی عورتیں اس کے لئے پرساد علیحدہ برتن اور چولہے پر بناتی ہیں۔
چولہا اس تیوہار کا اہم حصہ ہے، ان چولہوں پر لکڑی کے ذریعہ پرساد بنائے جاتے ہیں۔ ان چولہوں کے بغیر چھٹھ مکمل نہیں مانا جاتا۔
دارالحکومت پٹنہ کے داروغہ رائے پتھ کے فٹ پاتھ پر چار دہائیوں سے چھٹھ کے لیے چولہا بنانے والی روحی خاتون نے بتایا کہ یہاں بننے والا چولہا پورے بہار میں جاتا ہے۔ وہ چار دہائیوں سے اپنی زندگی گزارنے کے لئے چولہا بناتی آ رہی ہیں۔ لاک ڈاؤن میں ان لوگوں نے گداگری پر اپنی زندگی بسر کی ہے۔
کنیز خاتون نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں ان کی حالت انتہائی خستہ تھی۔ چولہے میں وہ جتنا پونجی اور محنت لگاتی ہیں وہ پورا نہیں ملتا۔
35 برسوں سے چھٹھ کے لئے چولہا بنانے والی عصمت خاتون نے کہا کہ وہ چولہا پوری پاکی کا خیال رکھتے ہوئے بناتی ہیں۔
مدینہ خاتون نے کہا کہ وہ ایک مہینہ قبل سے ہی لہسن پیاز گوشت مچھلی چولہا بنانے کے لئے چھوڑ دیتی ہیں۔
نندلال کمار کئی برسوں سے چھٹھ میں چولہے کا کاروبار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھٹھ عقیدت والا تیوہار ہے۔ سارے لوگ مل کر اسے مناتے ہیں۔