ETV Bharat / state

سرکاری اساتذہ تربیتی کالج میں لکچرر کی بحالی پر روک

پٹنہ ہائی کورٹ نے سرکاری اساتذہ تربیتی کالج میں لکچرر کی بحالی پر فی الحال روک لگا دی ہے۔ عدالت نے بی پی ایس سی سے امتحان کے نتائج میں ترمیم کرنے کو کہا ہے۔

patna high court
پٹنہ ہائی کورٹ
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 5:34 PM IST

پٹنہ ہائی کورٹ نے سرکاری اساتذہ تربیتی کالج میں لکچرر کی بحالی پر فی الحال روک لگا دی ہے۔ جسٹس ڈاکٹر انیل کمار اپادھیا نے وبھا کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے پی ایس سی سے امتحان کے نتائج میں ترمیم کرنے کرنے کو کہا ہے۔

عرضی گزار نے بہار پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقد کئے گئے، امتحان سے متعلق گزشتہ 27 فروری کو جاری کئے گئے نتائج کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ اس امتحان میں نتائج میں بدعنوانی کی تھی۔ بی پی ایس سی کے ذریعہ شائع کئے گئے نتیجے میں 2 سبجکٹ میں 109 امیدواروں کے نتیجے جاری کئے گئے اور 3 سبجکٹ میں 6 امیدواروں کے نتیجے دیے گئے۔

کمیشن کے وکیل سنجئے کمار پانڈے نے عدالت کو بتایا کہ مجموعی طور پر 478 آسامیاں شائع کی گئی تھیں، جبکہ 455 کے نتیجے شائع کئے گئے۔ جن میں 109 امیدوار 2 سبجکٹ میں کامیاب ہوئے تھے اور 6 امیدوار 3 سبجکٹ کامیاب ہوئے تھے۔

اس معاملے کی اگلی سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے میں کی جائے گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.