ETV Bharat / state

کورونا کی وجہ سے جوڈیشیل مجسٹریٹ کے امتحان کی تاریخوں میں توسیع سے ہائی کورٹ کا انکار

پٹنہ ہائی کورٹ نے چھ دسمبر کو ہونے والے جوڈیشیل مجسٹریٹ کے پرائمری امتحان ( پی ٹی ) کی تاریخ کو کورونا کے خطرات کے مد نظر بڑھانے سے انکار کر دیا ہے۔

patna high court
پٹنہ ہائی کورٹ
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 10:48 PM IST

جسٹس شیواجی پانڈے اور جسٹس پارتھ سارتھی کی بینچ نے کائتی سنہا اور دیگر کی جانب سے جوڈیشیل مجسٹریٹ کے پرائمری امتحانات کو ٹالنے کیلئے دائر مفاد عامہ کی عرضی پر منگل کو سماعت کے بعد خارج کر دیا۔

جھارکھنڈ کے بوکارو کی درخواست گذار نے کورونا انفیکشن کے خطرات کے مد نظر جوڈیشیل مجسٹریٹ کے پی ٹی امتحان کی تاریخ چھ دسمبر سے آگے بڑھانے کی گہار لگائی تھی۔

بہار پبلک سروس کمیشن ( بی پی ایس سی ) کی جانب سے وکیل سنجے پانڈے نے مفاد عامہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جب لوگ دیوالی اور چھٹھ میں سبھی تحفظاتی تدابیر کے ساتھ کھلے میں آجا سکتے ہیں اور بہار اسمبلی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں تو امتحان دینے سے کترانا نامناسب ہے۔

بی پی ایس سی مکمل سیکوریٹی انتظامات کے تحت امتحان لے رہا۔ داروغہ بھرتی اور بی پی ایس سی مین امتحان میں بھی امیدوار شامل ہورہے ہیں اس لئے پی ٹی امتحان کی تاریخمیں توسیع کا کوئی جواز نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

ارریہ ہائی اسکول سے سبکدوش پرنسپل کے لیے الوداعیہ تقریب کا انعقاد

ہائی کورٹ نے بھی کہا کہ کورونا وبا میں جب ملک بھر میں میڈیکل انٹرنس ٹسٹ ( نیٹ) کے امتحانات ہوئے ہیں تو پھر بہار میں ہونے والا پی ٹی امتحان بھی محفوظ طور پر ہوسکتا ہے۔ عدالت نے اسی بنیاد پر عرضی خارج کر دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.