ETV Bharat / state

Gulam Sarwar Foundation الحاج غلام سرور کی حیات و خدمات پر خصوصی لیکچر پانچ فروری کو

author img

By

Published : Feb 4, 2023, 1:24 PM IST

ہار انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے کانفرنس ہال میں پانچ فروری بروز اتوار الحاج غلام سرور کی حیات و خدمات کی یاد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کے شعبہ تاریخ کے پروفیسر محمد سجاد شرکت کریں گے اور الحاج غلام سرور کی حیات و خدمات پر کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ Gulam Sarwar Foundation

غلام سرور پر خصوصی لیکچر 5 فروری کو
غلام سرور پر خصوصی لیکچر 5 فروری کو
الحاج غلام سرور کی حیات و خدمات پر خصوصی لیکچر 5 فروری کو

پٹنہ: غلام سرور فاﺅنڈیشن کے تحت سالانہ جلسہ تقریب کے موقع پر سالار اردو الحاج غلام سرور کی زندگی اور بہار کی تعمیر و ترقی ان کی نمایاں خدمات کو یاد کرنے کیلئے 5 فروری 2023 بروز اتوار صبح 10 بجے سے دن کے 2 بجے دن کے درمیان ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ امرپالی ریزیڈنسی قدوائی پوری میں منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور فاﺅنڈیشن کے سکریٹری محمد شوکت علی، محمد سیف اور افتخار احمد نے مشترکہ طور پر اس کی اطلاع دی۔

شوکت علی نے بتایا کہ تقریب میں سیاسی و سماجی حلقوں سے کئی اہم شخصیات نے اپنی آمد کی منظوری دے دی ہے۔ غلام سرور نے بہار میں اردو زبان کو دوسری سرکاری زبان بنانے میں جو اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا.مظلوموں کی آواز بن کر ہمیشہ حکومت وقت سے ٹکراتے رہے، غلام سرور کے جانے کے بعد آج بھی یہ خلاء نہیں بھر سکا۔

یہ بھی پڑھیں:Bazme Sadaf International Programme بزمِ صدف انٹرنیشن سمینار میں مختلف ممالک کے ماہرین کا اردو زبان و ادب پر اظہارِ خیال

انہوں نے کہا کہ غلام سرور فاﺅنڈیشن گزشتہ کئی برسوں سے سماج کے ہر طبقہ کو اوپر اٹھانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ ریاست کے کئی اضلاع میں مقابلہ جاتی امتحانات کیلئے کوچنگ اور اسکالرشب کا بھی نظم کر رہی ہے ۔ اس کے علاوہ بچے اور بچیوں کی تعلیم کیلئے بھی نمایاں کام کررہی ہے. غلام سرور جیسی قدآور شخصیت کے نام پر اس فاﺅنڈیشن کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ انہوں (سرور) نے غریبوں اور خط افلاس سے نیچے کی زندگی گزارنے والوں کو پہلے صف میں کھڑا کرنے کا جو خواب دیکھا تھا۔ اسے شرمندہ تعبیر کیا جا سکے. فاﺅنڈیشن مسلسل اس جانب کوشاں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.