ETV Bharat / state

نتیش نے کورونا انفیکشن اور ریلیف پیکیج کا جائزہ لیا - Bank account not linked to bank

ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے جمعہ کے روز چیف سکریٹری اور دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں جائزہ لیا۔

پٹنہ: وزیر اعلی نے کورونا انفیکشن اور ریلیف پیکیج کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Apr 4, 2020, 1:03 PM IST

پٹنہ میں جائزہ میٹنگ میں وزیر اعلی نے افسران سے کہا 'جن کا بھی بینک اکاؤنٹ آدھار سے لنک نہیں ہے فوری لنک کرکے ان کے اکاؤنٹ میں 1000 روپے بھیجا جائے۔

وزیراعلی کی رہائش گاہ پر جائزہ اجلاس میں چیف سکریٹری نے وزیراعلی کو کورونا انفیکشن کی حالت اور امدادی پیکیج کے بارے میں جانکاری دی۔ دیپک کمار نے کہا کہ 'کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن اور لاک ڈاؤن کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکومت کے ذریعہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ کے تحت 1000 روپے براہ راست بینک میں منتقل کیے جارہے ہیں۔ تمام راشن کارڈ ہولڈرز کو ڈی بی ٹی کے ذریعے فی خاندان 1 ہزار روپے کی کورونا امداد کے طور پر ادائیگی کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اس کام کو تیزی سے کیا جائے اور کم وقت میں یہ روہے ان تک پہنچایا جائے۔ وزیر اعلی نے کرونا کے مشتبہ افراد کیا کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ان کی جانچ کرنے کی رفتار بڑھائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مشتبہ افراد کی جانچ جلد کی جاسکے۔

وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ ریاست میں جو باہر سے آئے ہیں ان کی ترجیح کی بنیاد پر جانچ کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے قرنطین میں رکھے لوگوں کی نگرانی کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثروں کی شناخت میں تیزی لانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ لوگ ایک دوسرے سے فاصلہ بنا کر رکھے اور اپنے گھر کے اندر ہی رہے بنا مطلب گھر سے باہر نہ نکلے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.