ETV Bharat / state

پٹنہ: امیر امارت شرعیہ کا انتخاب 10 اکتوبر کو ہوگا

ضابطےکے مطابق تین مہینے میں امیر شریعت کا انتخاب ہو جانا تھا مگر ریاستی حکومت کی جانب سے بہار میں کووڈ کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے بیک وقت سینکڑوں امارت شرعیہ کے اراکین کا جمع ہونا ممکن نہیں تھا جسے امیر شریعت کے انتخاب میں حصہ لینا ہے۔ اب جبکہ بہار میں لاک ڈاؤن ختم ہو گیا ہے تو انتخاب امیر شریعت کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

امیر امارت شرعیہ کا انتخاب 10 اکتوبر کو
امیر امارت شرعیہ کا انتخاب 10 اکتوبر کو
author img

By

Published : Sep 18, 2021, 7:12 PM IST

گزشتہ پانچ ماہ سے قیاس آرائی اور چہ مگوئیوں کے بعد آخر کار امارت شرعیہ کے آٹھویں امیر شریعت کے انتخاب کے لیے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

امیر امارت شرعیہ کا انتخاب 10 اکتوبر کو

انتخاب امیر کا اعلان ہوتے ہی عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔ گزشتہ تین اپریل 2021 کو امارت شرعیہ کے ساتویں امیر شریعت حضرت مولانا سید ولی رحمانی کے انتقال کے بعد سے یہ عہدہ خالی ہو گیا تھا۔

ضابطےکے مطابق تین مہینے میں امیر شریعت کا انتخاب ہو جانا تھا مگر ریاستی حکومت کی جانب سے بہار میں کووڈ کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے بیک وقت سینکڑوں امارت شرعیہ کے اراکین کا جمع ہونا ممکن نہیں تھا جسے امیر شریعت کے انتخاب میں حصہ لینا ہے۔ اب جبکہ بہار میں لاک ڈاؤن ختم ہو گیا ہے تو انتخاب امیر شریعت کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نتیش کے سب سے زیادہ مدت تک سی ایم رہنے کے بعد بہار کس مقام پر: تیجسوی

امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا شبلی قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ ارکان شوریٰ نے امارت شرعیہ کی دفعہ 9 کی شق (الف) کے مطابق آٹھویں امیر کے انتخاب کے لئے اجلاس آئندہ 10 اکتوبر 2021 بروز اتوار کو المعہد العالی کیمپس امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امارت شرعیہ کے نائب امیر شریعت حضرت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے بھی مذکورہ تاریخ اور جگہ کے تعلق سے اپنی اجازت اور رضا مندی دے دی ہے۔

مولانا شبلی قاسمی نے مزید کہا کہ مجلس ارباب حل و عقد کے معزز ارکان کو دعوت نامہ آج سے بھیجنے کا عمل شروع ہوگا جس کے لیے تمام تیاریاں چل رہی ہیں۔ مولانا شبلی قاسمی نے کہا کہ یہ ہماری اور آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ اس انتخاب میں تعاون کریں۔ انتخاب مکمل طریقے سے منصفانہ اور عین دستور کے مطابق ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.