ETV Bharat / state

بھارت بند: مریض کو رکشا سے ہسپتال پہنچایا گیا - گیا میں آج بھارت بند

گیا میں بھارت بند کے دوران گاڑی نہیں ملنے پر مریض کو رکشہ سے ہسپتال پہنچایا گیا، واقعہ شہر گیا کے وارث نگر محلے کے رہنے والے محمد شمیم کے ساتھ پیش آیا ہے، شمیم بس سے گر پڑے تھے جس سے ان کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔

بھارت بند: رکشہ سے مریض کو ہسپتال منتقل کیا گیا

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 3:47 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں آج بھارت بند کا پوری طرح سے اثر رہا ہے۔ لیکن بندی کے دوران لازمی کاموں، جس میں مریضوں کی گاڑیاں بھی شامل ہیں، انہیں بندی سے الگ رکھنے کی بات کہی گئی تھی تاہم گیا میں گاڑیوں کے بند ہونے کی وجہ سے ایک مریض کو ٹھیلے پر لٹا کر ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

بھارت بند: رکشہ سے مریض کو ہسپتال منتقل کیا گیا

دراصل بھارت بند کے دوران پوری طرح سے پرائیوٹ گاڑیوں کی نقل و حرکت بند تھی، جس کی وجہ سے شہر گیا کے وارث نگر محلے کے رہنے والے محمد شمیم کو ٹھیلے پر لیٹا کر ہسپتال پہنچایا گیا۔

مریض کے رشتہ دار محمد نواب نے بتایا کہ محمد شمیم گزشتہ روز بس سے گر گئے تھے، جس وجہ سے ان کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ آج انہیں وہائٹ ہاؤس کے پاس ڈاکٹر منوج کمار کے یہاں علاج کے لیے لے جانا تھا تاہم بندی کی وجہ سے انہیں گاڑی نہیں ملی۔

محمد نواب نے آگے بتایا کہ 'مریض کو درد شدید تھا، جس سے گھر کے افراد گھبرا گئے، جلد بازی میں ایمبولینس کو بھی نہیں بلایا، نواب کو بھارت بند کی اطلاع نہیں تھی بلکہ انہیں کسی نے یہ جانکاری دے دی کہ لاک ڈاؤن ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: امت شاہ نے کسانوں کو مذاکرات کے لیے مدعو کیا

مریض کو اپنے ٹھیلے پر کر لے جا رہے محمد مرتضیٰ نے بتایا کہ پڑوسی کے ناطے انہوں نے بندی کو دیکھتے ہوئے اپنے رکشہ سے ہی مریض کو ہسپتال پہنچانے جارہے ہیں۔'

محمد مرتضیٰ نے کہا کہ مریضوں کی گاڑیوں کو روکا تو نہیں جارہا تھا تاہم بندی کے ڈر سے کوئی بھی گاڑی نکالنے کے لیے تیار نہیں تھا۔ انہیں بھی راستے میں روکا نہیں گیا، قریب پانچ کلو میٹر کا راستہ طے کرکے مریض کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔'

واضح رہے کہ 'ضلع گیا میں بندی کا پورا اثر ہے۔ حزب اختلاف کی سبھی جماعتوں کے رہنما اور کارکنان کسانوں کی حمایت میں سڑک پر احتجاج کر رہے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.