ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: گیا اسٹیشن 49 دنوں بعد مسافروں سے گلزار ہوا

بدھ کی صبح آنے والی دونوں ٹرینوں سے تقریبا 500 افراد گیا اسٹیشن پراترے اس موقع پر کثیر تعداد میں پولیس کے اعلیٰ افسران موجود تھے ، موقع پر ہی ان کی اسکریننگ کی گئی۔

لاک ڈاؤن: گیا اسٹیشن 49 دنوں بعد مسافروں سے گلزار ہوا
لاک ڈاؤن: گیا اسٹیشن 49 دنوں بعد مسافروں سے گلزار ہوا
author img

By

Published : May 13, 2020, 2:32 PM IST

ریاست بہار کے گیا میں لاک ڈاؤن کے 49 دن بعد راجدھانی ایکسپریس ٹرین جنکشن سے مسافروں کو لے کر گزری۔ راجدھانی ٹرین سے 128 مسافر گیا اسٹیشن پراترے جبکہ 98 مسافر سوار ہوکر دہلی کے لئے روانہ ہوئے ۔ ٹرین میں سفر کرنے والے لوگوں کو 90 منٹ پہلے اسٹیشن پر بلایا گیا تھا۔

لاک ڈاؤن: گیا اسٹیشن 49 دنوں بعد مسافروں سے گلزار ہوا

ہاوڑہ۔ نئی دہلی راجدھانی، بھونیشور راجدھانی ایکسپریس منگل کی رات اور بدھ کی صبح گیا اسٹیشن پر رکی تھی۔

دراصل لاک ڈاون کے درمیان کچھ مخصوص ٹرینوں کی خدمات بحال ہوئی ہے۔ گیا اسٹیشن بھی اس خدمات کے بعد گلزار ہوگیا ہے۔ یہاں آج صبح دو ٹرینیں دہلی سے گیا پہنچی جس میں ایک دہلی ہواڑہ راجدھانی جبکہ دوسری ٹرین بھونیشور راجدھانی تھی۔

ضلعی انتظامیہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق بدھ کی صبح آنے والی دونوں ٹرینوں سے تقریبا 500 افراد گیا اسٹیشن پراترے ہیں۔ گیا میں مسافروں کے اتر نے کے بعد ان کی اسکریننگ کی گئی۔

ڈی ایم ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ 'ٹرین سے اترنے والے تمام لوگوں کو اپنی گاڑیوں سے گھر جانا ہے۔ خصوصی حالات میں کچھ مسافروں کے لئے ای رکشہ اور بسوں کے انتظامات کئے جائیں گے۔

گیا اسٹیشن پر دہلی جانے کے لئے انتظار کررہی ایک خاتون ارچنا نے بتایا کہ 'وہ اپنے سسر کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لئے آئی تھی لیکن لاک ڈاؤن میں وہ پھنس گئی۔ اب وہ دہلی واپس ہورہی ہیں۔'

دلشاد نے کہا کہ لاک ڈاون میں متعدد مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے، ٹرینوں سے سفر کرنا آسان نہیں ہے۔ کورونا کی وجہ کر معمول کی طرح سفر کرنے میں چار پانچ ماہ کا وقت لگے گا تب جاکر حالات معمول پر ہونگے۔

کلکتہ سے گیا پہنچے جہان آباد کے رہنے سنجے نے کہا کہ 'انہیں بڑی مشکل ہوئی ہے۔ یہاں آنے سے پہلے بتایا گیا تھا کہ اسٹیشن سے بسیں ملیں گی لیکن ایک بھی گاڑی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'کوئی صحیح جانکاری بھی فراہم نہیں کررہاہے۔ رات اسٹیشن پر گزار کر کسی طرح جہان آباد جائیں گے۔'

وہیں ایک خاتون نے بتایا کہ 'وہ لاک ڈاؤن میں تنہا کلکتہ میں پھنسی ہوئی تھیں۔اب اپنے گھر آکر بے حد خوشی ہو رہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.