ETV Bharat / state

جمعیة علماء بہار کے مشاورتی اجلاس میں مسلم اراکین اسمبلی وکونسل کی شرکت - اردو نیوز

نشست میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ زیر التوا مسئلوں کو ارکان قانون سازیہ رواں بجٹ سیشن میں اپنے سوالات کے ذریعہ حکومت کی توجہ مبذول کرائیں تاکہ حکومت ان مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔

اراکین اسمبلی وکونسل کی شرکت
اراکین اسمبلی وکونسل کی شرکت
author img

By

Published : Feb 24, 2021, 10:01 PM IST

جمعیة علماءبہار کے زیر اہتمام سبھی سیاسی جماعتوں کے مسلم ارکان قانون سازیہ اسمبلی وکونسل و مدعوئین خصوصی کی ایک مشاورتی نشست جمعیة علماء بہار کے ریاستی دفترپٹنہ میں زیر صدارت الحاج حسن احمد قادری ناظم اعلیٰ جمعیة علماءبہار منعقد ہوئی۔

جس میں حکومت کے ذریعہ اعلان شدہ اقلیتوں سے متعلق محکمہ تعلیم، محکمہ داخلہ، محکمہ اقلیتی فلاح، محکمہ اصلاحات اراضی، محکمہ کابینہ سکریٹریٹ کے دیرینہ وموجودہ مسائل پر تفصیل سے گفت و شنید ہوئی۔

نشست میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ زیر التوا مسئلوں کو ارکان قانون سازیہ رواں بجٹ سیشن میں اپنے سوالات کے ذریعہ حکومت کی توجہ مبذول کرائیں تاکہ حکومت ان مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔

جمعیت علماءبہار نے ممبران اسمبلی و کونسل کو جو سوالات پیش کئے اس میں نئی تعلیمی پالیسی میں اقلیتی تعلیمی اداروں، پرائمری سطح سے یونیورسیٹی سطح تک اور مدارس میں مادری زبان کا حصہ ،اردو بہار کی دوسری سرکاری زبان ہے اس کے باوجود ہائی اسکولوں میں ارود مضمون جو لازمی تھا اس کو اختیاری مضمون کیوں اور کس وجہ سے بنایا گیا ہے، اسے حسب سابق لازمی مضمون بنایا جائے گا یانہیں؟. بہار کے کتنے منظور شدہ اردو مکاتب کو ختم کرکے دوسرے اسکولوں میںضم کردیا گیاہے؟

ریاست میں پرائمری، مڈل اور ہائی اسکول میں درس وتدریس کے لئے کتنے اردو اساتذہ کی جگہ منظور شدہ ہے، کتنے اساتذہ اردوکی درس وتدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اردو اساتذہ کی کتنی جگہیں خالی ہیں، اسے کب پ پر کیا جائے گا ؟۔

یہ بھی پڑھیے
دہلی فسادات کے لئے راشد علوی نے بی جے پی کو مورد الزام ٹھہرایا

پٹنہ ہائی کورٹ نے سرکاری مدارس کے اساتذہ کو پینشن دینے کا حکم حکومت بہار اور متعلقہ محکموں کو دیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اس فیصلے پر عمل درآمد کے لئے کیا اقدام کیا ہے اور اس کا نفاذ کب ہوگا؟

اس کے علاوہ مڈل اسکولوں میں اردو مسئلہ، پرائمری اسکولوں میں اردو مسئلہ، ٹیچر ٹریننگ کالج میں اردو لیکچرر کی کمی، گورنمنٹ اردو لائبریری کی خراب حالت، اداروں میں خالی آسامیوں کو پر کرنے سے متعلق، بہار اردو اکیڈمی کی معطلی، اردو مشاورتی کمیٹی کی تشکیل، سرکاری ملازمتوں میں مسلم اقلیت کی حصہ داری جیسے کچھ اہم سوالات پیش کئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.