ETV Bharat / state

BPSC In Bihar بی پی ایس سی میں سبکدوش ٹیچر کی بیٹی بھی ہوئیں کامیاب - صنوبر خانم نے بی پی ایس سی کریک کر نمایاں

بہار پبلک سروس کمیشن کے 67 ویں امتحان میں ایک سبکدوش ٹیچر کی بیٹی نے بھی کامیابی حاصل کی ہے، اس سے پہلے بھی انہوں نے 64 ویں بی ایس سی کریک کیا تاہم اس بار انکا رینک 101 واں رہا اور وہ ایک بڑے عہدے پر فائز ہوئیں

بی پی ایس سی میں سبکدوش ٹیچر کی بیٹی بھی ہوئیں کامیاب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 4:42 PM IST

بی پی ایس سی میں سبکدوش ٹیچر کی بیٹی بھی ہوئیں کامیاب

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کی صنوبر خانم نے بی پی ایس سی کریک کر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔صنوبر بہار حکومت کے محکمہ کلیان میں افسر بنی ہیں اور وہ اب خدمات انجام دیں گی۔ان کی اس کامیابی پر اہل خانہ سمیت دوست واحباب اور رشتے دار خوش ہیں۔صنوبر نے بہار پبلک سروس کمیشن کے 67 ویں بیچ کے امتحان میں 101 ویں رینک حاصل کیا ہے۔صنوبر نے گیا سے ابتدائی تعلیم حاصل کیا ہے. وہ اس پہلے 64 ویں بی پی ایس سی بیچ کے امتحان میں بھی کامیاب ہوئی تھیں۔وہ اسوقت ایم او ' مارکیٹنگ افسر ' کے عہدے پر فائز ہوئی تھیں۔ لیکن اس بار بھی اُنہوں نے ایک بڑے عہدے تک رسائی کی ہے۔

صنوبر خانم نے ای ٹی وی بھارت اُردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کامیابی حاصل کی ہے جس کے سبب وہ اپنے والدین اور ضلع کا نام روشن کر سکیں۔ ان کی اس کامیابی کے پیچھے والدین کا تعاون اور انکی جانب سے پڑھنے کی چھوٹ ہے۔والدین نے انہیں مستقبل بنانے میں کبھی روک ٹوک نہیں کیا ، حالانکہ وہ کامیابی کی خوشی کے ساتھ کچھ مایوس بھی ہیں ، انکا کہنا ہے کڑی محنت کے مطابق انہیں امید تھی کہ اچھا رینک حاصل کر ایس ڈی او یا ڈی ایس پی بنیں گی لیکن ایسا نہیں ہوا تاہم پھر بھی اللہ نے جتنی کامیابی عطاء کی ہے وہ شکر گزار ہیں۔

صنوبر خانم نے گیا سے تعلیم حاصل کیا اور سیلف اسٹڈی کرکے پہلے 2021 میں مارکیٹنگ افسر بنیں ، ابھی وہ پٹنہ صدر میں تعینات ہیں ، 67 ویں بی پی ایس سی کے نتائج کے مطابق وہ اب سب ڈیویوزنل کلیان افسر کے عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔والد صغیر الدین ہائی اسکول سے ہیڈ ماسٹر کے عہدے سے سبکدوش ہیں جبکہ صنوبر کی ایک اور بہن محکمہ کان کنی میں افسر ہیں جبکہ ایک بھائی کمپیوٹر انجنیئر ہیں۔ وہ نجی ملازمت میں ہیں جبکہ ایک بھائی میڈیکل کالج میں زیرتعلیم ہیں۔

والد صغیر الدین نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکے بچوں نے نام روشن کیاہے اور صنوبر خانم بھائی بہنوں کے لیے آئی کون ہے ، وہ ہمیشہ انہیں مدد کرتی ہے اور خاص طور پر کیریئر سلیکشن میں بھر پور تعاون کرتی ہے ، صنوبر پڑھنے لکھنے میں ذہین تھی اور وہ بڑے عہدے پر فائز ہونا چاہتی ہے ، آج بھی سرکاری ملازمت میں رہتے ہوئے بھی پڑھنے کے لیے کافی محنت کرتی ہے ، اس بار بھی سیلف اسٹڈی کر کے کامیاب ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Bihar Public Service Commission بہار کو ملے پچپن مسلم افسران، بی پی ایس سی نے جاری کیا رزلٹ

یو پی ایس سی کریک کرنا ہے ہدف

صنوبر خانم نے کہاکہ اب ان کی ایک ہی خواہش اور ارادہ ہے کہ وہ یوپی ایس سی میں کامیابی حاصل کریں اور اس کے لیے وہ محنت بھی کررہی ہیں ، ڈیوٹی کے بعد وہ صرف پڑھائی پر توجہ دیتی ہیں ، والدین کی خواہش ہے کہ وہ آئی اے ایس بنیں اور ان کے خوابوں کو وہ ضرور پورا کریں گی۔ دراصل صنوبر خانم شہر گیا کے نیو علی گنج روڈ نمبر 5 کی رہنے والی ہیں ، ان کے والد ٹیچر تھے جس کی وجہ سے انہیں بچپن سے پڑھنے کا ماحول ملا اور خود والد انہیں گائڈ کرتے رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.