جن ادھیکار پارٹی کے بانی پپو یادو نے ریاست کی اپوزیشن و حکمراں جماعت پر حملہ آور ہوتے ہوئے بغیر کسی پارٹی کا نام لیے کہا کہ 'اپوزیشن عوام کو بتائے کہ انہیں کیسے یہ پتہ چلا کہ چھٹ تہوار کے بعد صوبے میں گورنر راج نافذ ہوگا'۔
انہوں نے راشٹریہ جنتادل کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ”بی جے پی اور اپوزیشن کے درمیان کھچڑی پک رہی ہے، غیر اخلاقی سیاست کے کھیل سے صوبے کے عوام خود کوٹھگا محسوس کررہی ہے۔ چھوٹے بھائی اور بڑے بھائی نے تیس برسوں سے عوام کو لوٹا ہے، خیال رہے کہ پپو یادو گیا میں پارٹی کے پروگرام میں شریک ہونے آئے تھے۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ریاست ڈینگو کی زد میں ہے اور حکومت حقیقت سے منہ چھپا رہی ہے۔ دارالحکومت پٹنہ کی بدحالی کے ذمہ دار نتیش کمار اور ان کی حکومت ہے۔
سی اے جی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ '2009 سے 2019 تک چودہ ہزار کروڈ روپئے کی بدعنوانی ہوئی ہے۔'
نگرنگم پٹنہ کے بجٹ 864 کروڈ کا تین حصہ لیڈران و افسران کے گھروں تک پہنچا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ انکشاف سی اے جی کی رپورٹ میں ہوا ہے اور اس رپورٹ کو انہوں عدالت کے سامنے پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسکی جانچ عدالتی نگرانی میں ہو تاکہ چوروں کو سزا دلائی جاسکے۔
انہوں نے سرکار کو برخواست کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور ساتھ ہی انہوں نے مگدھ کمشنری کے اضلاع کے پچھڑے پن اور یہاں کی خستہ حالی و بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مگدھ میں نہ تو پانی ہے اور نہ ہی نوکری ہے، نوجوان بے روزگار دم توڑ رہے ہیں اور کسان مایوس ہیں، جبکہ مگدھ پچھڑے علاقوں میں شمار ہونے لگا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال کے ڈاکٹروں کی غیرذمہ درانہ حرکت اور صحافیوں کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے کی مزمت کی۔
اس موقع پر پارٹی کے سنیئر لیڈر و صوبائی کارگزار صدر عمیر احمد خان عرف ٹکا خان نے کہا کہ 'ضلع میں بڑھتےجرائم پر انکی پارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی، ضرورت پڑنے پر سڑک تک احتجاج ہوگا۔
انہوں نے گیا میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کو لیکر انتظامیہ کی کاروائی پر بھی سوال کھڑا کیا اور کہا کہ منصفانہ ڈھنگ سے کاروائی نہیں ہوئی ہے۔