ETV Bharat / state

بہار میں تیسرے مورچے کی قیاس آرائی

جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر و سابق رکن پارلیمان راجیش رنجن عرف پپو یادو آج ارریہ کی ایک تقریب میں شرکت کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ عارف اقبال سے خصوصی بات چیت کی اور حالات حاضرہ کے تعلق سے پوچھے گئے تمام سوالات پر اپنی بات رکھی۔

پپو یادو کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت
author img

By

Published : Sep 3, 2019, 9:28 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:26 AM IST

بہار میں اسمبلی کے انتخاب نزدیک ہے ایسے میں پپو یادو این ڈی اے اور عظیم اتحاد سے الگ ہٹ کر تیسرے مورچہ بنانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں اور دیگر پارٹیوں کے سربراہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔

پپو یادو کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت

ابھی حال ہی میں انہوں نے جیتن رام مانجھی، کنہیا کمار و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ ایسے میں قیاس آرائی جا رہی ہے کہ پپو یادو تیسرے مورچہ بنانے پر لیڈران کو آمادہ کر رہے ہیں۔

پپو یادو نے کہا کہ 'آج سب سے بڑا سوال ملک کی سالمیت کو بچانے کا ہے، ایسے میں پارٹی اور خاندان سے اوپر اٹھ کر جو بھی آئے گا میں اس کے ساتھ ہوں۔'

پپو یادو نے کہا کہ 'آج ملک کا ماحول بدل گیا ہے، اب یہاں انسانیت کی بات نہیں ہوتی بلکہ اس سے بھی اوپر ووٹ ہے اور ووٹ کے لیے نیتا لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'آج جہاں دیکھیں ہندو مسلم موضوع بنا ہوا ہے، مرکزی حکومت نے لوگوں کو فرقہ واریت کا زہر پلا دیا ہے۔ انہیں ملک میں بڑھتی بے روزگاری، خودکشی کرتے کسان اور پریشان عوام سے کوئی مطلب نہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں نے کانگریس سے بھی کہا ہے آپ میدان میں آگے آئیں اور بڑے بھائی کا فریضہ انجام دیں'۔

سیمانچل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 'جب اس علاقے کے لیے مہانندا بیسن پروجیکٹ ان کا ہی شروع کیا ہوا ہے اگر وہ بن گیا تو اس علاقے کی خوشحالی سے کوئی نہیں روک سکتا۔'

Intro:پپو یادو کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت

ارریہ : جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر و سابق رکن پارلیمان راجیش رنجن عرف پپو یادو آج ارریہ کے ایک تقریب میں شرکت کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت اردو نمائندہ عارف اقبال سے خصوصی بات چیت کی اور حالات حاضرہ کے تعلق سے پوچھے گئے تمام سوالات پر بڑی بے باکی سے اپنی بات رکھی. بہار میں 2020 میں اسمبلی کے انتخاب نزدیک ہے ایسے میں پپو یادو این ڈی اے اور عظیم اتحاد سے الگ ہٹ کر تیسرے مورچہ بنانے کی قواعد میں لگے ہوئے ہیں اور دیگر پارٹیوں کے سربراہ سے ملاقات کر رہے ہیں.

Body:ابھی حالیہ دنوں وہ جیتن رام مانجھی، کنہیا کمار و دیگر لیڈران سے ملاقات کی ہے ایسے میں قیاس لگائی جا رہی ہے کہ پپو یادو تیسرے مورچہ بنانے پر لیڈران کو آمادہ کر رہے ہیں. پپو یادو نے کہا کہ آج سب سے بڑا سوال ملک کی سالمیت کو بچانے کی ہے، ایسے میں پارٹی اور خاندان سے اوپر اٹھ کر جو بھی آئے گا میں اس کے ساتھ ہوں. پپو یادو نے کہا کہ آج ملک کا ماحول بدل گیا ہے، اب یہاں انسانیت کی بات نہیں ہوتی بلکہ اس سے بھی اوپر ووٹ ہے اور ووٹ کے لئے نیتا لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں. آج جہاں دیکھیں ہندو مسلم موضوع بنا ہوا ہے، مرکزی حکومت نے لوگوں کو فرقہ واریت کا زہر پلا دیا ہے انہیں ملک میں بڑھتی بے روزگاری، خودکشی کرتے کسان اور پریشان عوام سے کوئی مطلب نہیں.

Conclusion:انہوں نے کہا کہ میں نے کانگریس سے بھی کہا ہے آپ میدان میں آگے آئیں اور بڑے بھائی کا فریضہ انجام دیں، سیمانچل کے حوالے سے آ. انہوں نے کہا کہ جب اس علاقے کے لئے مہانندا بیسن پروجیکٹ ان کا ہی شروع کیا ہوا ہے اگر وہ بن گیا تو اس علاقے کی خوشحالی سے کوئی نہیں روک سکتا.

انٹرویو ...... پپو یادو ، قومی صدر جن ادھیکار پارٹی و سابق رکن پارلیمان
Last Updated : Sep 29, 2019, 8:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.