پٹنہ: جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر و سابق رکن پارلیمان پپو یادو نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخر بہار میں کیا چل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بے شک میں عظیم اتحاد حکومت کا حلیف پارٹی نہیں ہوں مگر جو بھی بی جے پی کے خلاف لڑائی لڑے گا میں اخلاقی بنیاد پر اس کی حمایت کروں گا. اس لئے عظیم اتحاد کو بغیر مطالبہ کی میری حمایت ہے مگر ابھی جو عظیم اتحاد میں چل رہا ہے اس سے عوام میں غلط میسیج جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Ek Shayar Programme آج کا شعری ادب پر متشاعروں کا غلبہ، اچھے شعرا حاشیے پر، قاسم خورشید
بہار کے مشہور سیاسی رہنماوں میں سے ایک پپو یادو نے کہا کہ عظیم اتحاد میں سات پارٹیاں ہیں اور جو بھی مشورہ ہو ان سب میں ان کی نمائندگی ہو، مگر ایسا لگتا ہے کہ حکومت میں اتحاد کے سارے فیصلے صرف دو لوگ وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ ہی لے رہے ہیں، 25 فروری کو جب کانگریس کا تین روزہ کانفرنس قبل سے طے ہے تو ایسے میں اسی تاریخ کو پورنیہ میں عظیم اتحاد کا پروگرام طے کرنا سمجھ سے پرے ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ایسے میں جب کانگریس کے کوئی بھی لیڈر اس کانفرنس میں شامل نہیں ہوں گے تو عظیم اتحاد حکومت کی جانب سے لوگوں میں غلط پیغام جائے گا. اس لئے پورنیہ کے پروگرام کو منسوخ کرتے ہوئے کانگریس کے بعد کی کوئی تاریخ عظیم اتحاد کو طے کرنی چاہیے.