ETV Bharat / state

Dhirendra Shastri in Gaya گیا میں دھریندر شاستری کا نہیں لگے گا دویہ دربار - pandit dhirendra shastri baba bageshwar in gaya

ضلع گیا میں باگیشور دھام کے دھریندر ساشتری کی آمد ہوگی، تین روزہ دورہ کے دوران ایک اکتوبر سے 3 اکتوبر تک وہ گیا میں رہیں گے۔ حالانکہ یہاں وہ اپنا پروگرام نہیں کرپائیں گے۔ کیونکہ ضلع انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی ہے، دھریندر شاستری صرف یہاں وشنو پد میں آکر پوجا کریں گے۔ Baba Bageshwar Pind Daan in Gaya

Dhirendra Shastri in Gaya
Dhirendra Shastri in Gaya
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2023, 1:35 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں باگیشور دھام کے پنڈت دھریندر شاستری آئیں گے لیکن وہ کتھا نہیں سنائیں گے اور نہ ہی ان کا دیویہ دربار' خاص پروگرام ' لگے گا۔ دھریندر شاستری نے ویڈیو جاری کرکے اس کی جانکاری خود ہی دی ہے۔ دھریندر شاستری کی ٹیم نے ضلع انتظامیہ سے اجازت مانگی تھی لیکن پتر پکش میلے کے دوران کیمپ لگانے کی اجازت ضلع انتظامیہ نے نہیں دی ہے۔ حالانکہ دھریندر شاستری کے تعلق سے کہا جا رہا ہے کہ وہ گیا آئیں گے اور پوجا کرائیں گے اور انہوں نے اس کے لیے ویڈیو بھی جاری کرکے اپنے حامیوں اور عقیدت مندوں سے کہا ہے کہ وہ گیا پہنچیں اور پنڈدان کے ساتھ دوسری مذہبی رسومات کو انجام دیں۔ حالانکہ باگیشور دھام کی ٹیم نے پروگرام رد ہونے کے پیچھے سیاست بتایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیاسی بیانات شروع
دھریندر شاستری کے پروگرام پر روک لگانے کے معاملے پر سیاست بھی شروع ہوگئی ہے۔ بی جے پی بھی ریاستی حکومت اور ضلع انتظامیہ پر حملہ آور ہے۔ بی جے پی اقلیتی سیل کے سکریٹری پرشانت کمار نے کہا کہ گیا جی میں دویہ دربار اور کیمپ کی اجازت دی جانی چاہیے تھی۔ اجازت نہیں دیے جانے سے واضح ہو گیا ہے کہ باگیشور دھام سرکار سے بہار حکومت گھبرائی ہوئی ہے۔ انہوں نے امتیازی رویہ کا بھی ضلع انتظامیہ پر الزام لگایا ہے۔ جب کہ جے ڈی یو اور آر جے ڈی کے رہنماؤں نے اس فیصلہ کو ضلع انتظامیہ کا فیصلہ بتایا ہے اور کہا ہے کہ پترپکش میلہ میں ہر وقت لاکھوں لوگوں کا مجمع ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے انتظامیہ اور پولیس کے افسران و اہلکار ہر وقت ڈیوٹی پر ہوتے ہیں، پترپکش میلہ کے دوران اضافی بھیڑ سے لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ اس وجہ سے ضلع انتظامیہ نے اجازت نہیں دی ہوگا۔

کیا کہتے ہیں ڈی ایم
وہیں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ باگیشور دھام کی منتظمہ نے ضلع انتظامیہ سے مگدھ یونیورسٹی احاطہ میں جلسہ کی اجازت مانگی تھی۔ اس کے بعد مقام کو تبدیل کرکے بودھ گیا میں واقع کنونشن سینٹر میں کتھا کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔ باگیشور دھام کے سنت دھریندر شاستری کے پروگرام کے تعلق سے انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ نے جائزہ لیا اور جانچ کی گئی۔ اس جانچ کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا کہ پتر پکش میلہ میں کئی ریاستوں سے لاکھوں مسافر آتے ہیں۔ باگیشور دھام کے دھریندر شاستری کے پروگرام کے دوران بھی بھیڑ ہوگی۔ اس صورت میں بھیڑ کو قابو میں کرنے، لاء اینڈ آرڈر بنائے رکھنے کا مسئلہ ہوگا۔ اس وجہ سے پندانیوں کو سہولت فراہم کرنے میں بھی پریشانی ہوگی۔ اس وجہ سے پنڈ دانیوں کے حق میں باگشور دھام کے سنت دھریندر شاستری کے پروگرام کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے پوچھے جانے پر کہ دھریندر شاستری پوجا کرنے آئیں گے اور وہ اپنے عقیدت مندوں کو پنڈدان بھی کرائیں گے۔ اس صورت میں بھی تو ہجوم ہوگا جس پر انہوں نے کہا کہ ابھی آنے کی اطلاع نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.