ETV Bharat / state

Bihar will Break Pakistan Record: امت شاہ کی موجودگی میں 75 ہزار ترنگا جھنڈا لہرائے جائیں گے

تیئس اپریل کو جگدیش پور میں بابو ویر کنور سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر بی جے پی 75000 ترنگا جھنڈا لہرائے گی۔ ایک ساتھ 50 ہزار پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام درج ہے۔ Pakistan World Record will be Broken tomorrow in Bihar

author img

By

Published : Apr 22, 2022, 8:19 PM IST

Updated : Apr 22, 2022, 9:46 PM IST

بہار میں کل ٹوٹے گا پاکستان کا عالمی ریکارڈ

پٹنہ: بہار کے ضلع بھوجپور میں ہفتہ کے روز پاکستان کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔ 23 اپریل کا دن نہ صرف جگدیش پور بلکہ پورے ملک کے لیے اہم ہوگا۔ ویر کنور سنگھ وجے اتسو کے پروگرام میں ایک ساتھ 75000 قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔ اس پروگرام میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی شامل ہوں گے۔

اس پروگرام کے حوالے سے بی جے پی لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ جگدیش پور میں ایک وقت میں 75000 بھارتی پرجم لہرائے جائیں گے جو پاکستانی پرچم لہرانے کا 2014 کا عالمی ریکارڈ ٹوڑے گا۔

بہار میں ضلع بھوجپور کے جگدیش پور گاؤں بابو ویر کنور سنگھ کی جائے پیدائش ہے۔ یہاں 23 اپریل ایک 75000 بھارتی پرچم لہرایا جائے گا جو ایک عالمی ریکارڈ ہوگا، اس ریکارڈ کو درج کرنے کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم بہار پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں:

بتایا جارہا ہے کہ جگدیش پور میں اسٹیج پر صرف ترنگا ہی ترنگا نظر آئے گا۔ دوپہر تقریباً 12 بجے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ اسٹیج پر موجود لوگ قومی ترانہ گائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ترنگا بھی لہرایا جائے گا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال نے بتایا کہ 'ترنگا تہوار کے لیے آسام سے ترنگا لایا گیا ہے۔ جھنڈا مقامی بانس سے بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 1400 رضاکاروں کی ٹیم جگدیش پور میں کیمپ کررہی ہے۔

بابو کنور سنگھ کے وجے اتسو پروگرام کی تیاریوں میں مصروف بی جے پی لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ دو لاکھ سے زیادہ لوگ شرکت کریں گے اور ایک لاکھ افراد قومی پرچم ہاتھ میں لے کر نیا ریکارڈ بنائیں گے۔ واضح رہے کہ بابو کنور سنگھ نے انگریزوں سے لڑتے ہوئے جس طرح تاریخ رقم کی تھی اسی طرح سے جگدیش پور میں 23 تاریخ کو ایک نئی تاریخ لکھی جائے گی۔

Last Updated : Apr 22, 2022, 9:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.