ETV Bharat / state

ریاستی مارشل آرٹ مقابلے میں ارریہ کی شاندار کارکردگی - مظفرپور ضلع

بہار ووشو یونین کے ذریعے مظفرپور میں 9 واں ریاستی ووشو (مارشل آرٹ) مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں ریاست بھر سے چار سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور اپنے کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ریاستی مارشل آرٹ مقابلے میں ارریہ کی شاندار کارکردگی
author img

By

Published : Jul 29, 2019, 11:32 PM IST

کھیل کا یہ پروگرام 26 جولائی سے 28 جولائی تک جاری رہا۔اس کا افتتاح مظفرپور ضلع کے زونل آئی جی سنیل کمار نے کیا جبکہ اختتامی تقریب میں کھیل وزیر کرشن کمار رشی نے شرکت کی اور میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔

ضلع ارریہ ووشو کے کوچ محمد علی نے بتایا کہ 'مظفرپور میں منعقد کھیل میں ضلع کے تمام ووشو کھلاڑی پہنچے تھے جنہوں نے اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔'

ارریہ کے بچوں نے بھی مختلف زمروں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گولڈ میڈل اور تین چاندی کا میڈل جیت کر ارریہ کا نام روشن کیا۔

گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں میں امت کمار رام، وجے کمار اور سشیل کمار ہیں جبکہ اسعد رضا، توقیر عالم اور سعد وسیم نے چاندی کا میڈل جیتا۔ اختتامی تقریب میں وزیر کھیل کرشن کمار رشی نے تمام بچوں کو میڈل اور انعامات سے نوازا۔

ریاستی مارشل آرٹ مقابلے میں ارریہ کی شاندار کارکردگی

سماجی کارکن شتیندر شرن نے کہا کہ 'ارریہ میں صلاحیت کی کمی نہیں، ضرورت ہے ایسے بچوں کو صحیح پلیٹ فارم پر لے جانے کی۔ مثال سامنے ہے کہ ارریہ کے بچوں نے تین گولڈ اور تین سلور میڈل جیت کر ضلع کے لوگوں کا سر فخر سے اونچا کر دیا۔ ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔'

وہیں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں نے کہا کہ 'اس کھیل کے لیے ہم لوگوں نے کافی محنت کی تھی، کوچ سر کی نگرانی میں ہمیں اپنی صلاحیت نکھارنے کا موقع ملا، ہماری کوشش ہے کہ قومی سطح پر گولڈ میڈل حاصل کر کے اپنے ضلع کا نام روشن کریں۔'

Intro:کھلاڑیوں نے مارشل آرٹ میں گولڈ میڈل جیت کر ضلع کا نام روشن کیا

ارریہ : بہار ووشو یونین کے ذریعہ مظفرپور میں دو روزہ نویں ریاستی ووشو ( مارشل آرٹ) کھیل منعقد ہوا جس میں ریاست بھر سے چار سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور اپنے کھیل کا مظاہرہ کیا. کھیل تقریب 26 جولائی سے شروع ہو کر 28 جولائی تک چلا. کھیل تقریب کا آغاز مظفرپور ضلع کے زونل آئی جی سنیل کمار نے کیا جبکہ اختتامی تقریب میں کھیل وزیر کرشن کمار رشی نے شرکت کی اور میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا.

Body:ارریہ ضلع ووشو کے کوچ محمد علی نے بتایا کہ مظفرپور میں منعقد کھیل میں ضلع کے تمام ووشو کھلاڑی پہنچے تھے جنہوں نے اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا. ارریہ کے بچوں نے بھی مختلف زمروں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گولڈ میڈل اور تین چاندی کا میڈل جیت کر ارریہ ضلع کا نام روشن کیا. گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں میں امت کمار رام، وجے کمار اور سشیل کمار ہیں جبکہ اسعد رضا، توقیر عالم اور ساد وسیم نے چاندی کا میڈل جیتنے میں کامیاب رہا. اختتامی تقریب میں وزیر کھیل کرشن کمار رشی نے تمام بچوں کو میڈل اور انعامات سے نوازا.

Conclusion:سماجی کارکن شتیندر شرن نے کہا ارریہ میں صلاحیت کی کمی نہیں، ضرورت ہے ایسے بچوں کو صحیح پلیٹ فارم پر لے جانے کی، مثال سامنے ہے کہ ارریہ کے بچوں نے تین گولڈ اور تین سلور میڈل جیت کر ضلع کے لوگوں کا سر فخر سے اونچا کر دیا. ایسے بچی کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے. وہیں گولڈ میڈل جیت درج کرنے والے کھلاڑیوں نے کہا کہ اس کھیل کے لئے ہم لوگوں نے کافی محنت کی تھی، کوچ سر کی نگرانی میں ہمیں اپنی صلاحیت نکھارنے کا موقع ملا، ہماری کوشش ہے قومی سطح پر گولڈ میڈل حاصل کر اپنے ضلع کا نام روشن کروں.

ای ٹی وی بھارت کے لئے ارریہ سے عارف اقبال کی رپورٹ

بائٹ.... محمد علی، ووشو کوچ ارریہ
بائٹ.... شتیندر شرن، سماجی کارکن
بائٹ... وجے کمار، گولڈ جیتنے والا کھلاڑی
بائٹ... امت کمار، گولڈ جیتنے والا کھلاڑی
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.