ETV Bharat / state

بی جے پی کوشکست دینا ہی ہم لوگوں کا ہدف : تیجسوی - بی جے پی کوشکست

Tejashwi on BJP بدھ کو گیا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ بی جے پی کو کسی بھی قیمت پر ہرانا ہے۔ اس کے لیے ہم سب متحد ہیں۔

تیجسوی
تیجسوی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 11:01 PM IST

گیا: بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینے کے لئے اپوزیشن اتحاد پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ بی جے پی کو شکست دیناہی ان کا واحد مقصد ہے۔

بدھ کو گیا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یادو نے کہا کہ بی جے پی کو کسی بھی قیمت پر ہرانا ہے۔ اس کے لیے ہم سب متحد ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ’انڈیا‘ اتحاد کا کنوینر بنانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نتیش کمار بہت تجربہ کار شخص ہیں۔ اگر ایسی تجویز آتی ہے تو یہ بہار کے لیے اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کو کسی بھی قیمت پر شکست دینے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ اس کے لیے ہم لوگ آگے کی لڑائی لڑنے کے لیے تیار ہیں۔“

قبل ازیں یادو کے گیا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد کوآپریٹیو وزیر ڈاکٹر سریندر پرساد یادو، وزیر زراعت کمار سروجیت، گروا کے ایم ایل اے ونے یادو اور کئی سینئر لیڈروں اور کارکنوں نے مومینٹو اور گلدستے دے کر ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس دوران انہیں ایئرپورٹ پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔ تیجسوی یادو بودھ گیا کے ایک نجی ہوٹل میں رات کو قیام کریں گے۔ نائب وزیر اعلیٰ جمعرات کو بدھ مت کے مذہبی رہنما دلائی لامہ سے بھی ملاقات کریں گے اور آشیرواد لیں گے۔ اس کے بعد وہ مہابودھی کلچرل سینٹر میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور آگے کی سیاست پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.