ریاست بہار کے کیمور میں لاک ڈاٶن اور وبا کے پیش نظر مسلسل دوسرے جمعہ کو بھی ضلع کے تمام مساجد میں نماز ادا نہیں کی جا سکی۔ مسلمانوں نے اس موقع پر جمعہ کی نماز مساجد میں ادا کرنے کے بجاۓ اپنے گھروں میں ہی نماز ظہر ادا کی۔
کورونا وائرس کے مدنظر ملک میں لاک ڈاٶن جاری ہے۔ اس لئے مسلمانوں کے مختلف سربراہ اور ضلع انتظامیہ کی اپیل پر عملی جامہ پہناتے ہوۓ مسلمانوں نے مساجد کے گیٹ عام نمازی کے لیے بند کر دئے ۔
اس دوران مساجد میں صرف امام ۔موذن اور چند ذمہ داران ہی نماز ادا کر رہے ہیں۔ جبکہ عام مسلمانوں کو اپنے گھروں سے ہی نماز ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
ملک میں لاک ڈاٶن نافذ ہونے کے بعد سے یہ دوسرا جمعہ ہے جس میں لوگوں نے مسجد میں نہیں جا کر اپنے گھروں میں ہی ظہر کی نمازادا کی ۔اور اللہ کے بارگاہ الہی میں اس وبا سے بچنے اور پورے ملک میں امن و امان قاٸم رہنے کے لیے دعا بھی کی۔