ETV Bharat / state

Sirat ul Nabi Conference مدرسہ ترتیل القرآن گیا کے زیراہتمام سیرت النبی کانفرنس کا اہتمام

author img

By

Published : Oct 18, 2022, 8:12 AM IST

محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا ہوا دین امن و سلامتی کا دین ہے اور اسلام کے ہر حکم کے پیچھے امن و سلامتی کا راز پوشیدہ ہے. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا واضح ارشاد ہے کہ کامل مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے پوری انسانیت محفوظ رہے۔ Sirat ul Nabi Conference at Madrasa Tarteel ul Quran Gaya

Sirat ul Nabi Conference
Sirat ul Nabi Conference

گیا، بہار: گیا کے مدرسہ ترتیل القرآن میں سیرت النبی کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح قاری حافظ محمد نیاز الدین کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا. بعدہ شاعر قاری محمد شعیب نے بہترین انداز میں نعت نبی پیش کیا۔ قاری محمد فتح اللہ قدوسی نے سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ حضور اکرم محمد رسول اللہ جو دین، مذہب اور شریعت لیکر آئے اس کا نام اسلام ہے. جس کے معنی امن و سلامتی کے ہیں۔ Organized Sirat ul Nabi Conference at Madrasa Tarteel ul Quran Gaya

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اس کا صاف مطلب ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا ہوا دین امن و سلامتی کا دین ہے اور اسلام کے ہر حکم کے پیچھے امن و سلامتی کا راز پوشیدہ ہے. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا واضح ارشاد ہے کہ کامل مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے پوری انسانیت محفوظ رہے اور کامل مومن وہ ہے جس سے انسانیت کی جانیں اور مال محفوظ رہیں، جس کا صاف مطلب یہ ہوا کہ آپ کے لائے ہوئے پیغام اسلام اور آپ کی حیات طیبہ اور سیرت مبارکہ کا اصل مقصد انسانی سماج و معاشرے کو بلا امتیاز وتفریق امن وسلامتی فراہم کرنا ہے۔

مدرسہ ترتیل القرآن گیا کے زیراہتمام سیرت النبی کانفرنس کا اہتمام

مولانا قاری محمد عظمت اللہ ندوی نے سیرت النبی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ سیرت کی ایک ایسی مبارک مجلس ہے جس میں فرشتے بھی شرکت کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں. انہوں نے حاضرین کو سیرت نبوی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی ذات گرامی قبلہ نما ہے. رسول اللہ سے ہماری اطاعت ومحبت. عقیدت والفت اور وارفتگی وغلامی کا رشتہ جتنا مضبوط ہوگا. اتنا ہی ہمارا قبلہ و کعبہ محفوظ ومامون ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم بحیثیت قوم وملت تعلیمات نبوی سے انحراف ودوری اور شریعت محمدی سے روگردانی وبے عملی کے سبب دنیا میں اس مقام پر ہیں کہ امن ہے نہ خوشحالی. عزت حاصل ہے نہ وقار. جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ہماری عزت و عظمت. فتح ونصرت. اور غلبہ وسربلندی. دامن مصطفیٰ سے وابستگی اور اسوہ محمدی پر عمل آوری میں ہے۔

اس موقع پر شہر گیا کے ماہر قانون الحاج محمد منصور عالم ایڈووکیٹ.الحاج صفدر علی انجینیئر. مولانا محمد الیاس قاسمی. مولانا قاری محمد اصغر مظاہری. مولانا بدر الزماں مظاہری. مولانا شمشاد ندوی وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے اور کامیاب ہونے والے طلبہ اور طالبات کے درمیان قیمتی اور وقیع انعامات تقسیم کیے گئے اور تمام طلباء کو اردو، عربی، انگریزی اور ہندی کی کتابیں اور قلم وکاپی تقسیم کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.