ETV Bharat / state

گیا: عام مریض علاج سے محروم - Corona's fear in the doctor

ضلع گیا کے پربھاوتی ہسپتال میں ایک حاملہ خاتون بخار سے تڑپتی رہی لیکن کورونا کے خوف سے ڈاکٹرز علاج کے لئے نہیں آئے۔

گیا: عام مریض علاج سے محروم
گیا: عام مریض علاج سے محروم
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 4:24 PM IST

گیا: ریاست بہار میں کورونا کے مریضوں میں مسلسل اجافہ ہو رہا ہے، کورونا ہسپتال کی حالت دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے، متعدد ہسپتالوں میں کورونا مریضو کی علاج کے لئے کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے ۔ جس کے سبب ہسپتال اب کورونا مریضوں کے علاوہ دیگر مریضوں کا بھی علاج کرنا بند کر دیے ہیں

گیا: عام مریض علاج سے محروم۔ ویڈیو

اس دوران گیا کے ضلع پربھاوتی ہسپتال میں ایک حاملہ خاتون تیز بخار سے تڑپتی رہی تاہم کورونا کے خوف سے ڈاکٹرز علاج کے لئے نہیں آئے ، حالت بگڑتے دیکھ خاتون کو دوسرے ہسپتال میں داخل کرانے کے لئے ایمبولنس تک مہیا نہیں کرائی گئی، پربھاوتی ہسپتال کے ڈاکٹرز نے علاج کرنے سے صاف منع کردیا۔ بغیر جانچ کے ہسپتال نے خاتون کو کورونا مریض بتادیا ، وہیں مریض کے رشتہ دار مریض کی بے چینی کو دیکھ کر ہسپتال کے ڈاکٹر اور اسٹاف سے ابتدائی علاج کے لئے فریاد کرتے رہے لیکن کسی نے ایک نہ سنی۔

اس تعلق سے مریض کے ایک رشتہ دار متھلیش نے بتایاکہ آج صبح خاتون کی اچانک طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد اہل خانہ نے انہیں قریب کے ہسپتال میں داخل کرایا جہاں کے ڈاکٹر نے انہین رفیع گنج ریفرکر دیا ، وہاں کے ڈاکٹرز نے گیاریفر کردیا گیا ، یہاں لے کر آئے تو خاتون میں بخار دیکھتے ہی ہسپتال سے باہر کر دیا گیا ۔

ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود سندھیا کماری نے بتایا کہ خاتون کو 104 ڈگری بخار ہونے کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں تکلیف تھی اس لئے ریفر کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہاں کچھ نہیں کیا جاسکتا ہے ، انہیں بھی کورونا کاخوف ہے ، کورونا سے بچاؤ کے سامان تک دستیاب نہیں ہیں، بغیر پی پی ای کٹ کے علاج کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دارلحکومت پٹنہ کے بعد ضلع گیا میں کورونا کے سب سے مریض پائے گئے ہیں، پندرہ دنوں کے اندر کووڈ19 ہسپتال این ایم سی ایچ میں تیس سے زائد افراد کی اموات ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.