ETV Bharat / state

بڈکو کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم - urdu news

گیا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں نگر آیوکت نے بڈکو کی جانب سے کیے جارہے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

بڈکو کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم
بڈکو کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم
author img

By

Published : Jun 29, 2021, 12:19 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڈکو کی جانب سے کیے جارہے ترقیاتی کاموں کے خلاف تین گھنٹے تک بحث و مباحثہ ہوتا رہا۔ میٹنگ میں بڈکو کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

میٹنگ کا عالم یہ تھا کہ ایک علاقے کے مسائل پر بات پوری ہوتی کہ دوسرے محلے کا مسئلہ سامنے آجاتا، اس دوران بڈکو کے افسران نے کام کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ریاست میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وقت مقررہ پر کام مکمل نہیں ہوسکا۔

بڈکو کے افسران کی باتوں پر غور کرنے کے بعد نگر آیوکت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاست میں ہورہے ترقیاتی منصوبوں کے کاموں پر حکومت کی روک کہاں تھی؟ خاص طور سے تعمیراتی کاموں میں چھوٹ دی گئی تھی۔'

آیوکت نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران گلی نالے روڈ پانی کے کاموں کو ہر حال میں کرنا تھا، تو پھر ایسی صورت میں لاک ڈاؤن کا عذر پیش کرنا کہاں تک درست ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا کی وجہ سے طلبا کا تعلیمی سلسلہ منقطع ہونے کا ڈر

نگر آیوکت ساون کمار نے بڈکو کے افسران کو خوب پھٹکار لگائی اور ساتھ ہی کہا کہ بڈکو کے خلاف شکایت درج کرائی جائے، بڈکو بدعنوانی کے کاموں میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ شہر گیا میں واٹر سپلائی اور گلی، محلوں میں نالی کی تعمیر سمیت کئی کاموں کا ٹینڈر بڈکو کمپنی کے حوالے ہے، لیکن بڈکو طے وقت پر کسی بھی کام کو پورا نہیں کر پارہی ہے۔

پانی سپلائی کے لیے شہر میں پائپ بچھانے کا کام بڈکو کا ہے تاہم پائپ بچھانے کے لیے سڑکوں کو کاٹ کر تباہ کردیا گیا ہے جس کی وقت پر مرمت نہیں کرائی گئی، جب کہ بڈکو کے کام سے نگر نگم کے سبھی لوگ ناراض ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.