ETV Bharat / state

بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین کی پٹائی - بھیا آپ لوگ پیچھے پیچھے رہیے یہ لوگ لے جاکر مار دیں گے

بہار آرمڈ پولیس فورس بل کے خلاف احتجاج کے دوران اسمبلی میں جم کر ہنگامہ آرائی ہوئی، حزب اختلاف کے اراکین کو اسمبلی سے ہاتھا پائی کرکے باہر نکال دیا گیا۔ وہیں حزب اختلاف کے اراکین نے مارپیٹ کا الزام لگایا ہے۔

opposition party protest in bihar assembly against police bill
بہار اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی پٹائی
author img

By

Published : Mar 24, 2021, 8:05 AM IST

Updated : Mar 24, 2021, 8:18 AM IST

مخدوم پور سے آر جے ڈی کے رکن اسمبلی ستیش کمار، رونے اور ماتم کرنے لگے۔ چھپرا کے مانجھی سے سی پی آئی کے رکن اسمبلی ستیندر یادو بھی بدحواس نظر آئے۔

رکن اسمبلی ستیش کمار کو دھکہ مکی میں چوٹ آنے پر انہیں اسٹریچر پر رکھ کر ایمبولنس کی جانب لے جایا گیا، اسی دوران رکن اسمبلی کہنے لگے، 'بھیا آپ لوگ پیچھے پیچھے رہیے یہ لوگ لے جا کر مار دیں گے'۔

بہار اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی پٹائی

اس سے قبل زمین پر بدحواس حالت میں پڑے ستیش سے ایک رپورٹر نے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ 'نہیں بات کر پائیں گے بھیا' پاپا جان بچا لو، نتیش کمار جان سے مروا دے گا پاپا'۔

opposition party protest in bihar assembly against police bill
رکن اسمبلی ستیش کمار

اتنا کہہ کر رونے لگے اور کہا کہ 'ہم لوگ بہار کے 12 کروڑ لوگوں کے ساتھ ہیں، آج بے روزگاری کے سوال پر سڑک پر مارا اور اسمبلی میں کالا قانون لے کر آئے ہیں، اس کی مخالفت کرنے پر دیکھئے کس طرح سے پولیس نے پیٹا ہے'۔

رکن اسمبلی ستیندر یادو

وہیں مانجھی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ ایس پی نے چھاتی پر بوٹ رکھ کر مارا، میرے سینے اور سر میں چوٹ لگی ہے، پولیس نے آج جمہوریت کا قتل کیا ہے۔

Last Updated : Mar 24, 2021, 8:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.