ریاست بہار کے ضلع کیمور میں کیمور پولس کے ساتھ محکمہ آبکاری اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذریعہ قومی شاہراہ پر لگاتار چلائی جا رہی شراب تسکروں کے خلاف زبردست مہم میں بڑی تعداد میں شراب ضبط کی گئی ہے۔
ہولی کے مد نظر اترپردیش، ہریانا، راجستھان سے بڑے پیمانے پر شراب تسکر کیمور و ریاست کے دیگر اضلاع میں شراب کی تسکری کر رہے ہیں۔
حال کے تین دنوں کے اندر پولس کو کئی بڑی کامیابی ملی ہے۔ شراب تسکروں کو جب اترپردیش اور بہار کی سرحد پر کاروائی کی اطلاع ملی تو تسکروں نے شراب پہونچانے کا نیا طریقہ ایجاد کرلیا۔
صرف دو دن کے اندر 48000 لیٹر سے زائد شراب ضبط ہوئے ہیں۔ آج ایک بار پھر پولس کی کاروائی میں ایک پیک اپ اور ایک ٹرک شراب ضبط کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ 11 تسکر گرفتار ہوئے ہیں۔ اس دوران ایک ایٸرگن و درجنوں کارتوس بھی برآمد کیا گیا ہے۔