ارریہ : کورونا وائرس کے پیش نظر جہاں ملک بھر میں اب تک ہزاروں ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ وہیں اب بھی اس وبا سے لاکھوں متاثر مریض ہسپتال میں منتقل ہیں۔ اس دوران آج ارریہ میں بھی کورونا وائرس سے متاثر ایک شخص کی موت ہو گئی ،اس کی جانکاری ارریہ ضلع کے سول سرجن ڈاکٹر مدن موہن پرساد نے صحافیوں کو دی.
سول سرجن ڈاکٹر مدن موہن پرساد نے بتایا کہ کورنٹائن سینٹر میں رہنے کے دوران ہی اس شخص کو سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی تھی جس کے بعد علاج کے لئے اسے فاربس گنج ریفرل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
علاج کے دوران ہی مریض کا سیمپل کورونا جانچ کے لئے صدر ہسپتال بھیجا گیا ، اس درمیان صحت میں سدھار نہ ہوتے دیکھ فاربس گنج سے مریض کو ارریہ صدر ہسپتال ریفر کیا گیا، لیکن یہاں علاج کے بعد مزید بہتر علاج کے لئے اسے بھاگلپور ہسپتال ریفر کیا گیا ، لیکن اہل خانہ کے بھاگلپور نہیں لے جانے کے سبب مریض کی موت ہو گئی. حالانکہ موت کے دو دن بعد مہلوکین کی رپورٹ کورونا مثبت آئی ہے۔
ادھر متوفی کی اہل خانہ نے ارریہ محکمہ صحت پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر وقت رہتے کورونا وائرس کی جانچ کرا لی گئی ہوتی تو اور صحیح علاج ہوا ہوتا اور متوفی کی جان بچائی جا سکتی تھی. سول سرجن ڈاکٹر مدن موہن پرساد نے کہا کہ متوفی کے گھر والوں کو کورنٹائن میں رکھا جائے گا اور کورونا کی جانچ بھی ہوگی.
بہرحال متوفی کا کورونا پازیٹو رپورٹ آنے کے بعد سے شہر میں دہشت کا ماحول ہے ۔