ETV Bharat / state

کیمور: جشن کے دوران فائرنگ میں ایک زخمی - news latest kaimur

بہار کے کیمور ضلع کے کدرا تھانہ علاقہ کے فقرآباد گاؤں میں ایک شادی پروگرام کے جشن میں کی گئی ہوائی فائرنگ کے دوران دولہا کے بھتیجا کو اچانک گولی لگ جانے سے بری طرح زخمی ہو گیا۔ جس کا علاج چل رہا ہے۔

BH .kimur  1561
کیمور میں جشن کے دوران ہوئی فائرنگ میں ایک زخمی
author img

By

Published : Jun 6, 2021, 1:21 PM IST

بہار کے کیمور سے ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ ضلع کے کدرا تھانہ علاقہ کے فقرآباد گاؤں میں ایک شادی پروگرام کے جشن میں کی گئی ہوائی فائرنگ کے دوران دولہا کے بھتیجا کو اچانک گولی لگ جانے سے بری طرح زخمی ہو گیا۔ دیر رات مقامی لوگوں کے ذریعہ موہنیاں کے ایک پرائویٹ ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جانکاری کے مطابق گزشتہ رات موہنیاں تھانہ علاقہ کے پٹ سرواں گاؤں سے ایک برات کدرا تھانہ حلقہ کے فقر آباد گاؤں میں گئی تھی۔ جہاں فقر آباد کے رہائشی لال بہاری کھرور کے بیٹی کی شادی تھی۔ شادی کی رسم ادا کی جارہی تھی۔

اسی درمیان اچانک لڑکی والوں کی جانب سے جشن فائرنگ کی گئی۔ جس میں دولہا کے ساتھ سہ بالا بن کر آئے دلہا کے دس سالہ بھتیجے کو گولی لگ گئی۔ جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ گولی داہنے پیر کے اوپری حصہ میں لگی ہے واقعہ کے بعد خوشی کا ماحول کچھ دیر کے لئے غمگین ہو گیا۔ آنا فانا میں زخمی کو علاج کے لئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت نازک بنی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.